21تا27 فرروی2021ء، تک آپکے ستاروں کا احوال؟، جتن کُنڈلی کا وظیفہ

21تا27 فرروی2021ء، تک آپکے ستاروں کا احوال؟، جتن کُنڈلی کا وظیفہ

Spread the love

21تا27 فرروی 2021ء

=—= روزانہ کیلئے خصوصی ردِ مشکلات وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ صبح

سویرے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار

ناد علی

کا ورد کریں، یا سُنیں، تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں،

صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

مالی لحاظ سے مشکلات کا سامنا ہے اور سمجھ نہیں آ رہا کیا کیا جائے، تو آپ

استخارے سے مدد لیں تاکہ جو رکاوٹ تنگ کر رہی ہے اسکا ازالہ کیا جا سکے۔

اسوقت سستی دکھانا ٹھیک نہیں، تھوڑی سی محنت کریں تو نتائج آپ کے سامنے

ہوں گے، ان معاملات کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا جو آپ کی غلطی کی وجہ سے

خراب ہو گئے ہیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

نماز سے دوری، فضول کے کاموں میں دلچسپی اور دل لگی جیسے معاملات کی

وجہ سے آپ پریشانیوں اور رکاوٹوں کا شکار چلے آ رہے ہیں، جب تک ان کو

درست نہیں کریں گے، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ خاص طور پر اپنے دل کو قابو

میں رکھیں، دوسروں سے ضرورت سے زیادہ جذباتی پن ٹھیک نہیں ہے۔ اسوقت

ایسا کرنا خود کو بدنامی میں ڈالنے والی بات ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ جن مشکلات کا شکار ہیں، اب انشاء اللہ اس میں سے نکلنے کے کئی مواقع

ملیں گے، قدرتی اسباب پیدا ہو سکتے ہیں، اس میں سب سے بڑا کردار آپ کی نیت

کا ہے۔ نیت میں اگر فتور برقرار رہا تو پھر ستارے بھی کچھ نہیں کر سکیں گے،

کچھ بندش جیسی صورتحال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو

مختلف قسم کی رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ صدقہ دیں اور نظر اتاریں۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ دل لگی جیسے معاملات کو چھوڑنے پر تیار نہیں اور ان دنوں اپنی ایک ضد

میں ہیں۔ جو کسی کام کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی، جو لوگ اپنی اس عادت کو

چھوڑ کر اپنی سطح سے نیچے آکر بات کریں گے اور رشتے بچانے کیلئے اپنی

عادتیں بدل ڈالیں گے، وہ وہی لوگ کامیاب ہیں۔ آپ کو فوری طور پر توبہ کرنے

کی ضرورت ہے، واپسی کا دروازہ تو میرے اللہ نے ہر وقت کھلا رکھا ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

کاروباری حوالے سے پچھلے دنوں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے، انشاءاللہ اب اس

میں بہتری کا امکان پیدا ہو گیا ہے اور شائد آپ کو کچھ چانس بھی ملیں۔ کوئی آفر

ملے تو اسے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ اپنی محنت اور لگن سے حالات بدل

سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس وقت ہی ساتھ دیں گے، جب آپ اچھے کی طرف پیشرفت

کریں گے۔ یہ ہفتہ رشتے کے انتظار میں بیٹھے افراد کیلئے بہتری لا سکتا ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کی ایک پرانی پریشانی اپنے خاتمے کے قریب ہے، انشاءاللہ اب آپ کو روزگار

کے حوالے سے بہتری مل سکتی ہے اور حالات میں غیر معمولی تبدیلی بہت کچھ

دے سکتی ہے۔ یہ بات تو بحکم اللہ طے ہے کہ اب حالات میں بڑی اہم تبدیلی آپ

کی زندگی کے رنگ ہی بدل کر رکھ دیگی اور آپ اس سطح پر ہرگز نہیں رہیں

گے، جہاں پر پہلے تھے۔ اس میں نوکری سے لیکر گھر بھی شامل ہو سکتا ہے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنا بھی اور اپنے گھر والوں کا بھی۔

جو لوگ عرصہ دراز سے بیروزگار تھے، انشاء اللہ اب ان کیلئے خوشخبری ہے۔

ان دنوں آپ جن مشکلات کو برداشت کر رہے تھے، وہ ضرور ختم ہوں گی۔ آپ کو

اپنے غصے پر قابو رکھنا ہے اور جو رشتے ٹوٹنے سے بچ گئے ہیں۔ ان کو بچا

کر رکھیں اور جو بات معلوم ہے کسی کے بارے میں، اس کا اظہار مت کریں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ استخارہ کر لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ آپ تمام ایسے کاموں سے

دور ہو جائیں، جس میں رسک دکھائی دیتا ہو، جو لوگ شرارتوں میں لگے ہوئے

ہیں، وہ خود اس میں پھنس سکتے ہیں۔ اب سنجیدہ ہونے کا وقت آ گیا ہے، اگر اس

کو بھی ضائع کر دیا تو پھر بہت عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسوقت مخالفت

والا خانہ بھی کھلا دکھائی دے رہا ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

آپ جو چاہتے ہیں، وہ ہو جائیگا، مگر بحکم اللہ، آپ دعا کریں، اللہ قادر ہے ہر چیز

پر اور پھر آپ نے بھی اب خود کو بدلنا ہے تو پھر حالات بھی بدل جائیں گے۔ اس

وقت تو ستاروں کی چال کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہی ہے، اس سے فائدہ

اٹھانا آپ کا کام ہے کہ کس حکمت عملی کے ساتھ قدم اٹھاتے ہیں۔ خواہشمند افراد

کی مالی ضرورت پوری ہونے کی امید ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

نوکری میں تبدیلی کا امکان اور نوکری تلاش کرنیوالوں کیلئے خوشخبری ہے۔

حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا امکان بھی ہے۔ انشاءاللہ اب کچھ اچھا ہی ہونیوالا

ہے، مخالفین دوست بن سکتے ہیں۔ دوست مخالف بن سکتے ہیں۔ خانگی امور میں

کشیدگی کا امکان ہے۔ آپ کی سابقہ ساری محنت بے کار جا رہی ہے۔ آپ کو اپنی

محنت کا صلہ تو کیا ملتا، اُلٹا آپ پر الزام لگنے کا اندیشہ بھی ہے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

محبت میں ناکامی کا اندیشہ اور بنی بنائی بات کے بگڑنے کا خطرہ ہے، جو کبھی

دوست تھا یا اپنا تھا، وہ دھوکا دے سکتا ہے، اسلئے پورے ہفتے ہی ہوشیار رہنے

کی اشد ضرورت ہے۔ اولاد پر بھی گہری نظر رکھنے کا مشورہ ہے، ان کے ہر

معاملے میں اگر لاپروائی کی تو آپکی پوزیشن ان کے سامنے بے حد کمزور ہو

جانے کا خطرہ ہے اور وہ من مانی پر بھی اُتر سکتے ہیں۔ آگے آپ سمجھدار ہیں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اچھے سے بُرا بننے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، جسقدر ممکن ہو خاموشی اختیار

کریں اور گھبرانے کی بجائے اپنے سارے معاملات اللہ تعالیٰ پاک پرچھوڑ دیں، وہ

جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے۔ اگر آپ نے خود سے کوئی قدم اٹھانے کی کوشش

کی تو اس میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ اسوقت مطلب پرست لوگ آپ کے قریب ہیں،

ان کی ایک ایک بات پر گہری نظر رکھیں، اعتبار نہ کریں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

21تا27 فرروی 2021ء =،= 21تا27 فرروی 2021ء

21تا27 فرروی 2021ء

Leave a Reply