40

پانچ دن قید کی سزا، رہائی 6 سال بعد، جج کی ملزم سے معذرت

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5 دن قید

کی سزا پانے والے ملزم کو بلآخر6 سال بعد رہا ئی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق

لاہور کے پان فروش جمشید کو احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2013

میں 5 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا کیخلاف ملزم نے اپیل کی تھی لیکن اپیل

پر فیصلہ ہونے میں 6 سال لگ گئے، جس پرلاہور کے ایڈیشنل سیشن جج عامر

حبیب نے نچلی عدالت کے غلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر ملزم پان فروش

سے معافی مانگی اور انہیں باعزت بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا جمشید

کو غلط سزا سنائی گئی تھی،افسوس ہے عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں

کرسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں