25

’’چیئرمین نیب سے ملاقات ” کالم نگار نے حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیورو نے ایک قومی روزنامے میں

چیئرمین نیب سے ملاقات ” کے عنوان سے شائع ہونے والے کالم میں بیان کی

گئی باتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کالم میں کالم نگار

نے حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا بلکہ بعض افراد اور مقدمات کے

حوالے سے جو نتائج اخذ کئے وہ بھی درست نہیںکیونکہ وہ صرف عدالتِ مجاز کا

اختیار ہے۔ نیب سے متعلقہ ریکارڈ کی گمشدگی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

کیونکہ ریکارڈ کو نیب سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے ‘صرف اس

حد تک بات ہوئی کہ ہر تیار کردہ ریفرنس کو آئین اور قانون کے مطابق بلا

تخصیص معزز عدالت مجاز کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ نیب ترجمان کی جانب

سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے

اور آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔

حکومت نے چئیرمین نیب کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے نہ صرف ضروری

اقدامات کئے ہیں بلکہ ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔یہ امر قابل غور

ہے کہ نیب سے متعلقہ ریکارڈ کی گمشدگی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ

ریکارڈ کو نیب سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور یہ ناممکنات میں

سے ہے ۔یہ درست ہے کہ چند گمشدہ فائلیںان مقدمات کے فیصلوں سے متعلق تھیں

جن کو صادر کئے ہوئے کئی سال گزرچکے ہیں اور وہ قانون کی کتابوں میں

رپورٹ شدہ ہیں ان کا نیب ریکارڈ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ نیب کی ہر

کارروائی بلا امتیاز اورآئین و قانون کے مطابق ہے اور اس کا سیاست اور کسی

جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ نیب سے متعلق قیاس

آرائیوں سے گریز کرے۔نیب نے مثبت تنقید حکومت کی طرف سے ہو یا حزب

اختلاف کی طر ف سے ہو ، اس کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ ملک سے بد

عنوانی کا خاتمہ نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ ہم اسے اپنا قومی فریضہ

سمجھتے ہیں۔
نیب اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں