44

مالم جبہ ریفرنس تگڑا ،پرویز خٹک جلد لاک اپ میں ہونگے،چیئر مین نیب

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک )چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے

مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے اور پرویز خٹک بھی جلد لاک ا پ کے پیچھے

ہونگے۔سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم ’’چیئر مین نیب سے ملاقات

‘‘میں لکھا کہ یہ تمام لوگ مجھے برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ‘‘ میں نے پوچھا

’’کیا موجودہ حکومت بھی آپ کیساتھ خوش نہیں‘‘ تو ہنس کر بولے ’’یہ بھی مجھ

سے خوش نہیں ‘ یہ بھی چاہتے ہیں عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس بند ہو جائے،

بابراعوان کا ریفرنس، علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کیخلاف تفتیش اور سب

سے بڑھ کر پرویز خٹک کیخلاف مالم جبہ کی غیرقانونی لیز کی انکوائری رک

جائے، پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی قیادت مجھے ویسے ہی اپنا دشمن

نمبر ون سمجھتی ہے، لینڈ گریبرز بھی میرے خلاف ہیں اور ریاستی ادارے بھی

خوش نہیں ، یہ سب مل کر اب دبائو بڑھانے کا کوئی آپشن نہیں چھوڑ رہے‘‘ میں

نے پوچھا ’’مالم جبہ کا ریفرنس کب دائر ہو گا اور کیا پرویز خٹک بھی گرفتار

ہونگے ،توچیئرمین نیب کا کہنا تھا مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے اور پرویز خٹک

بھی جلد لاک ا پ کے پیچھے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں