20 برس سے انسانوں کے ساتھ رہنے والا دوست مگرمچھ

Spread the love

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں ایک مگرمچھ پالا ہوا ہے جو آزادانہ اس کے گھر میں گھومتا پھرتا رہتا ہے اور یہ تعلق گزشتہ 20 سال سے قائم ہے۔53 سالہ کناتھپ ناتھپ اس مگرمچھ کو چوکی داری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی گھر کا تالا لگا کر باہر نہیں نکلتے کیونکہ اس صورت میں داخل ہونے والے چور کو زندگی بھر کے لیے اچھا سبق مل جائے گا۔ اگرچہ یہ مگرمچھ گھر میں ہرجگہ گھومتا پھرتا ہے لیکن بن بلائے مہمان پر غصہ ضرور ہوتا ہے۔20 سال قبل یہ مگرمچھ گھر میں موجود بچوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد ایک اور مگرمچھ خریدا گیا۔ ان کے نام مقامی زبان میں سونا اور چاندی رکھے گئے لیکن ان میں سے ایک مگرمچھ گھر میں نہیں رہ سکا اور اس کے لیے باہر تالاب بنوایا گا تاہم دوسرا مگرمچھ اب تک گھر کا رہائشی ہے اور خوشی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ اب جن بچوں کے لیے یہ مگرمچھ لایا گیا تھا وہ بڑے ہوکر اس گھر سے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply