51

2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ،کرنل شہید

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت

گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا، ٹانک میں امن دشمنوں کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن

کے دوران کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد

مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کیا۔ گھیراؤ میں آنے

پردہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔سیکیورٹی

فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے

بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے گئے دہشت گردوں کے

ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 46 سالہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق

استور کے علاقے بونجی سے تھا۔ انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا

ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش

کرنے والے کرنل مجیب الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے

بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ

سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا ہے، انہوں نے ٹانک میں دہشت

گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمٰن کے حوصلے کو

سراہا۔ وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش

کیا، عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی

کیلئے دعا کی۔عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی

معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی

فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ، پوری قوم کرنل مجیب الرحمان

شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،کرنل مجیب الرحمن نے قوم کے کل کیلئے اپنا آج قربان کیاہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریفنے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان کی شہادت

پرافسوس کا اظہار کیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ کرنل مجیب الرحمان کی شہادت ان کی بہادری

اور فرض شناسی کا ثبوت ہے، ارض وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے

ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک و قوم کو دہشت گردوں سے

نجات ملی ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حملے کو

ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا- ایک بیان میں وزیر داخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل

مجیب الرحمان کے لئے دعا کی-اعجاز شاہ نے کہاکہ اس مشکل وقت میں انکے اہل خانہ کے ساتھ

کھڑے ہیں،شہداہ کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا-چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت

گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے

ہوئے کہاہے کہ کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ایک بیان

میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشت گردی ایک مائنڈسیٹ ہے، ہمیں آخری دہشت گرد

کے خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے

ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب تک کرنل مجیب الرحمان جیسے دلیر ہماری دھرتی پر پیدا ہوتے

رہیں گے، دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں،کرنل مجیب الرحمٰن

جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں۔ پیر کو شاہ محمودقریشی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں

کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمٰن کے اہل خانہ سے

اظہار تعزیت ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنل مجیب الرحمٰن جیسے دلیر اور نڈر افسران پاکستانی

قوم اور پاک فوج کا فخر ہیں ۔ آصف علی زرداری نے کرنل مجیب الرحمن کی شہادت پر اظہار

افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجیب الرحمٰن نے دہشتگردی کا صفایا کرتے ہوئے جان دی قوم کو ایسے

بیٹوں پر فخر ہے ۔سوموار کے روز شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی جانب

سے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کرنل مجیب

الرحمٰن نے دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے جان دی ہے ۔

Leave a Reply