2ماہ میں 14ارب روپے سے زائدسیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

Spread the love

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اور انوسٹیگیشن نے14ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کی نشاندہی کی ہے اور6186 کیسز سامنے لایا ہے اور صرف دو ماہ کے درمیان اتنے پیمانے پر ٹیکس چوری سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نشاندہی 12نومبر2018ءکے بعد شروع ہونےوالی تفتیش میں سامنے آئی ہے،جو سیلز ٹیکس سے متعلق تھی۔29اکتوبر2018ءکو حکومت نے فیڈرل آف ریونیو کے اختیارات بحال کئے کہ وہ ٹیکس ادا نہ کرنےوالے افراد کےخلاف فوجداری مقدمات شروع کرے۔ایک سینئر ایف بی آر عہدیدار نے بتایا یہ کیسز بڑے پہاڑ کا ایک چھوٹا حصہ دیگر ہائی پروفائل کیسز میں پیش رفت متوقع ہے،جس میں اربوں کی چوری ہور ہی ہے ، ہم نے کچھ مخصوص شیئرز میں اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا ہے۔ایف بی آر کے نئے چیئرمین جہانزیب خان نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تفتیش کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply