0

اٹھارویں ترمیم پرسمجھوتہ ناممکن ، معاملہ سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، پیپلز پارٹی

Spread the love

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم صوبائی خود مختاری کے استحکام کی ضامن ہے اس سے وفاق پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آتا ہے۔ ہم صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنا مقدمہ سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، جے آئی ٹی الف لیلہ کی کہانی کے سوا کچھ نہیں جس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا مگر تحریک انصاف کے نادان دوست بلاوجہ خوش ہوکر بغلیں بجا رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ان دشمنان وطن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور ان کے مذموم عزائم کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے جناح ہسپتال، قومی ادارہ امراض قلب اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو وفاق کے ماتحت کرنے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا ارادہ کیا ہے جس میں ہم تمام قانونی پہلوؤں سے اس امر کو معزز عدالت کے روبرو آشکار کریں گے کہ ان اداروں کی پہلے کیا حالت تھی اور اب یہ تین ادارے کس طرح پاکستان کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ کراچی شہر کے ٹھیکیداروں سے سوال پوچھنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت کے موقف کی نفی کریں گے یا سندھ حکومت کے آئینی حق کی بات کریں گے جہاں جناح ہسپتال میں سائبر نائف جیسی جدید ٹیکنالوجی سندھ حکومت کے تعاون سے شہریوں کو فراہم کی گئی ہے جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply