Islamabad, Prime Minister Imran Khan addressing with Seminar at central hall.

18ویں ترمیم سے وفاق دیوالیہ ہو گیا ، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خاننے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کی

وجہ سے وفاق دیوالیہ ہوگیا اور اس ترمیم کے تحت صوبے ٹیکس جمع کرنے میں

ناکام رہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران

خان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی، اس نظام

کے تحت فنڈز براہ راست گاؤں تک جائیں گے ہیں، 22 ہزاردیہات میں براہ راست

پیسہ جائے گا، پرانے نظام کے تحت مقامی سطح پرزیادہ کرپشن ہوتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ویلیج کونسل کے براہ راست انتخابات

ہوتے ہیں اور اب پنجاب میں پنچایت کے براہ راست انتخابات ہوں گے، پنجاب میں

22 ہزار پنچایتوں کو براہ راست فنڈز دیں گے جب کہ شہروں میں میئر کا الیکشن

بھی براہ راست ہوگا، عمران خان نے کہا کہ انہیں نہیں پتا صدارتی نظام کی

باتیں کہاں سے آرہی ہیں اور کون یہ بات کررہا ہے۔اعمران خان نے کہا کہ

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس پیسہ اکٹھا کرنے کی اہلیت نہیں آئی ہے،

اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہے، اوروفاق دیوالیہ

ہوگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے شہر کھنڈر بنتے جار ہے ہیں، وہاں سہولتیں ختم

ہوتی جارہی ہیں، کراچی کی حالت دیکھیں، وہ ٹھیک ہوہی نہیں سکتا، کراچی کو

ٹھیک کرنے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں، جب تک شہر اپنا پیسا اکٹھا نہیں کریں

گے، ٹھیک نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر پھیلتے گئے، پی ایس ڈی

پی میں شہروں کے لیے اتنا پیسا نہیں ہوتا، بلدیات کا پیسا ایم این ایز اور ایم پی اے

کو دے دیا جاتا ہے، اب 140 ارب کا بجٹ براہ راست پنجاب کو اس حوالے سے

چلا جائے گا، بلدیاتی نظام میں اب براہ راست فنڈ گاؤں میں جائے گا۔ایک سوال

کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو گورننس دینا حکومت کی پہلی

ترجیح ہے، مجھے نہیں پتا صدارتی نظام کی باتیں کہاں سے آرہی نہیں اور کون یہ

بات کررہا ہے۔

Leave a Reply