,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج 17 ستمبر 2020ء جانیئے جتن کُنڈلی کی نظر میں دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

17 ستمبر 2020ء

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد کی طرف سے پریشانی آ رہی ہے۔ آپ ان سے فوری طور پر پیچھے

ہٹ جائیں تو بہتر ہے، چند دن مکمل خاموشی اختیار کرلیں ورنہ نقصان ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپکو جن معاملات میں پہلے ناکامی مل رہی تھی اب اس میں تیزی سے فائدہ

ہوگا۔ آج ستاروں کی پوزیشن خوبصورت انداز سے آپ کے حق میں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی بڑی پریشانی کا حل دوپہر تک ہی مل جائیگا، آپ کو جس بھی خبر کی

ضرورت تھی وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اندازوں سے کام نہ کریں بلکہ اپنے تمام کام اللہ تعالیٰ کے سپر کر کے صرف

حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں، ان دنوں روحانی قوت کو ضرور بڑھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ناجانے آپ سے کہاں غلطی ہو ئی کہ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اس میں صرف

نقصان ہوتا ہے توبہ کریں اور حقوق العباد کے معاملات فوری ٹھیک کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپ نے کوئی بھی قدم اٹھایا تو بڑی مشکل میں آ

جائینگے۔ آج کا دن اچھا ہے، صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک بڑی خبر کافی کچھ بدل سکتی ہے اور یہ کسی وقت بھی آپ کو مل سکتی

ہے۔ اسلئے اس اچھی خبر کیلئے آج خود کو بالکل تیار رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر کے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ ابھی اپنی موجودہ

جگہ پر قائم رہیں گے تو بہتر ہے، تبدیلی ہو گی تو وہ خودبخود سامنے آ جائیگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جلد بازی اور بے وقوفی میں اپنا نقصان کر سکتے ہیں۔ اسلئے مکمل پلاننگ

کیساتھ چلیں۔ ان دنوں مخالفین بھی سرگرمیاں تیز کئے ہوئے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج اچھا دن ہے مگر آپ اس کا مناسب انداز سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ حالات کے

مطابق قدم اٹھائیں گے تو فائدہ ملے گا۔ اسوقت لاپرواہی بالکل نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنا ہے۔ وہ جلد بازی سے کام نہ لیں۔

تبدیلی والا ستارہ چونکہ سرگرم عمل ہے یہ خود بخود ہو کر ہی رہیگا، انشاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کیلئے آج کچھ بہتری پیدا ہو رہی ہے۔ اللہ پاک سے مکمل طور پر امید رکھیں

کہ وہ اچھا ہی کرے گا۔ بس اپنے اندر کی صفائی کی اشد ضرورت ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

17 ستمبر 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply