17جے ایف تھنڈر اب دور مار میزائل حملے کیلئے بھی تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک

مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائلکو جے ایف تھنڈر کے ذریعے فائر کرنے اور

ہدف کو درست نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ اسمارٹ ویپن جے ایف 17

تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ

رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے

میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے

کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے

نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا

کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ

ہمارے انجینیئرز کی قابل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر کو اس جدید میزائل سے لیس

کیا ہے۔ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر

مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی

صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن

دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔س موقع پر ایئر چیف

مارشل مجاہد انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز

کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش

کرتا ہوں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply