Rs15000 Prize Bonds jtnonline

15000 روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوئٹہ (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)15000 روپےمالیاتی بانڈز

نئے سال 2020ء میں 15000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی جمعرات کو ہو ئی۔ جس کے تحت انعامی بانڈز کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک( 305737 )، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3 خوش نصیبوں جن کے انعامی بانڈز نمبرز(043538،111088،835783) تھے انہیں ملے جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم کئے گئے- مزید پڑھیں

حکومت پاکستان وزارت خزانہ کے ریجنل ڈائریکٹریٹ قومی بچت کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق علاقائی نظامت قومی بچت کے زیراہتمام 15000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 81 ویں قرعہ اندازی جمعرات2 جنوری 2020 کو ڈاکٹر مشتاق احمد، پرنسپل میڈیکل آفیسر(ر) ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کوئٹہ کی زیرصدارت سٹیٹ بینک پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح نو بجے منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 1700 انعامات نکالے گے۔ انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج دیکھنے کیلئے ( کلک ) کریں

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں

15000 روپےمالیاتی بانڈز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply