15 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے ،20 کو عمر قید کی سزائوں پر عملدرآمد کا حکم

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ مزید 20 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنا دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملے میں ملوث تھے جن کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 افراد شہید ہوئے جن میں سے 21 کا تعلق مسلح افواج سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے 9، پولیس کے 2 اور دو شہری بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سعید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک 717 دہشت گردوں کے کیسز بھیجے گئے، 546 کیسز میں 310 دہشت گردوں کو سزائے موت اور 234 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں۔254 دہشت گردوں کی سزائے موت قانونی عمل کے باعث زیر التوا ہے۔

Leave a Reply