مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

14 تا 20 مارچ 2021ء کیسے رہیں گے، ستارے کیا کہتے ہیں، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

14تا20 مارچ 2021ء

=—= اس ہفتے کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ اول و آخر 9

، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، تمام مرحومین کے

ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= برج حمل =—–=

آپکو انشاءاللہ اچھی تبدیلیوں کا سامنا نصیب ہوگا۔ عرصہ دراز سے آپ ایک جگہ

ہی بلاک چلے آ رہے تھے اور ہر چیز کو حاصل کرنے کیلئے بڑی پریشانیوں سے

گزرنا پڑتا تھا، اب صورتحال چونکہ بدل گئی ہے، اسلئے ہفتہ کے آغاز سے خوش

گوار قسم کی خبریں ملیں گی، جن کی وجہ سے آپکو سکون ملے گا اور بھی جن

مشکلات نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ ختم ہو جائیں گی۔

=—–= برج ثور =—–=

اسوقت آپکو وراثتی امور میں خوشگوار خبریں ملنے کی امید ہے۔ عرصہ دراز

سے اس میں کچھ نہیں ہو رہا تھا، آپکو آپ کا حق نہیں مل رہا تھا، مگر اب انشاءاللہ

بڑی امید ہے کہ آپ جلد ہی اپنا حق پا لیں گے اور جن لوگوں کے اپنوں کے

درمیان اختلافات چل رہے تھے، وہ غلط فہمیاں اب دور ہوجائیں گی اور صلح ہو

جانے کی بہت امید ہے۔ اب اچھے وقت کا سامنا ہے۔

=—–= برج جوزہ =—–=

آپکی زندگی میں بے شمار محرومیاں ضرور رہی ہیں، مگر جو ملا، اسکا شکر ادا

کیوں نہیں کرتے، کچھ لوگوں کے پاس تو یہ بھی نہیں۔ اپنے سے نیچے دیکھیں،

جو لوگ مالی صورتحال کے حوالے سے پریشان تھے، انشاءاللہ اب کوئی اچھا

سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت بھی اب آسان ہو گی

اور جو لوگ عرصہ دراز سے بندش محسوس کررہے تھے۔ وہ بھی اس سے آزاد

ہوں گے۔

=—–= برج سرطان =—–=

آپ نے اپنی بیوقوفی کی وجہ سے بڑے نقصان کئے ہیں، اب اسکی مزید کوئی

گنجائش نہیں ہے، اسلئے اللہ کے حضور سچی توبہ کرکے بالکل سیدھے راستے

پر چلیں اور کوشش کریں کہ جو بھی ملے اس حوالے سے پوری ایمانداری سے

کام کریں اور اپنی کھوئی ساکھ بحال کریں۔ آپ اپنا کام کریں، اللہ پاک کو اپنا کام

کرنے دیں، انشاءاللہ سب اچھا ہی گا۔

=—–= برج اسد =—–=

آپ صورتحال کے مطابق نہیں چلتے، ہر کام کو جلد بازی میں حل کرنے کی

کوشش کرکے اپنا نقصان کرتے ہیں، اسلئے اب ایسا نہ کریں۔ بس اللہ پاک پر توکل

کرکے قدم اٹھائیں، جس میں صرف رزق حلال کا پہلو شامل ہو، پھر دیکھیں قسمت

آپ پر کس طرح مہربان ہوتی ہے، اگر ناجائز معاملات کی طرف جائیں گے، وہ

رزق کے ہوں یا پھر دل کے، حاصل تو اس میں کچھ بھی نہیں ہوگا۔

=—–= برج سنبلہ =—–=

جو لوگ کسی ایسی الجھن میں مبتلا ہیں، جس کا ذکر وہ کسی سے نہیں کر سکتے

تو پھر اللہ پاک سے پوری امید رکھیں کہ وہ اس سے آپ کو نکال دے گا، آپ کی

عزت بھی بحال رکھے گا۔ اسوقت صورتحال کچھ بدلنے والی ہے۔ اس میں آپ کا

فائدہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔ اپنوں کا ساتھ البتہ ابھی نہیں ملے گا۔ آپ جس قدر بھی

استعمال ہو سکتے تھے، ان لوگوں نے استعمال کر لیا ہے۔

=—–= برج میزان =—–=

بندش جادو ٹونہ وغیرہ کے بالکل کوئی اثرات نہیں، البتہ بدنظری ہو سکتی ہے۔ آپ

سورۃ بقرہ کی تلاوت روزانہ ضرور سنا کریں اور اپنے دل کو صاف کریں، کسی

کیلئے تھوڑی سی بھی بدگمانی نہیں رکھنی، اگر زیادتی بھی ہوئی ہے تو اس کو

معاف کر دیں۔ اللہ آپ کے گناہ معاف فرما دیں گے اور زندگی میں آسانیوں، برکتوں

اور رحمتوں کا حصول ہو گا، انشاءاللہ۔

=—–= برج عقرب =—–=

آپ کے لئے جس بھی راستے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، وہ اب کسی وقت بھی

ختم ہونے کو ہیں۔ آپ کو بھی اب سمجھ میں آ رہا ہے، کون اپنا اور کون غیر، اس

لئے اسی حساب سے قدم اٹھائیں ،اللہ پاک کو بھی منہ دکھانا ہے اور نیکی کے

راستے پر بھی چلنا ہے۔ آپ دنیاوی زندگی میں کھو کر رہ گئے ہیں، نماز کی طرف

توجہ دیں اور 1000 مرتبہ اسم ”اللہ“ ہر نماز کے بعد ضرور پڑھا کریں۔

=—–= برج قوس =—–=

درد سر رہنے کی شکایت رہتی ہے، بعض اوقات تو یہ محسوس ہوتا ہے جیسے

کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ گھر کا ماحول بھی کشیدہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں

یاحی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں اور گھر کے باہر کے دروازے پر بسم

اللہ الرحیم الرحمن لکھ کر لگا دیں، تاکہ کوئی بھی بُرا اثر گھر میں داخل نہ ہو اور

خود بھی سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونکیں۔

=—–= برج جدی =—–=

آپکی شخصیت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ آپ نے کئی باتوں میں اپنی عزت میں

کمی کی ہے۔ اپنے اخلاق کو اچھا کریں اور دعا کیا کریں اے اللہ دنیا کی نظروں

میں مجھے عزت و بلند مقام عطا فرما، اپنی نظر میں حقیر اور کم تر کر دے۔ اس

دعا میں کیا ہے اور آپ کس طرح عزت حاصل کرتے ہیں۔ اسکا آپ اندازہ بھی نہیں

کر سکتے۔ اس ہفتے جو آفر ملے، اسکو صبر و شکر ادا کرکے قبول کر لیں، آگے

چل کر بڑا فائدہ ہوگا۔

=—–= برج دلو =—–=

جلد بازی سے بالکل کام مت لیں، لوگوں کی باتوں میں آکر کوئی بڑی غلطی نہ کر

دیں، ورنہ بڑے مالی نقصان کا اندیشہ رہے گا۔ جو بھی قدرتی طور پر ہو رہا ہے

اس کو ہونے دیں۔ اللہ بڑا مہربان ہے، وہ بندے کے لئے اچھا ہی کرتا ہے۔ آپ اس

سے اچھے کا گمان کرکے تو دیکھیں۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو

گا۔ رُکا ہوا ایک اہم کام بھی شروع ہونے کی امید ہے اور صحت بھی ٹھیک ہو گی۔

=—–= برج حوت =—–=

حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ آپ اس مشکل سے نکلنے میں انشاءاللہ ضرور

کامیاب ہوں گے، جس میں عرصہ دراز سے گرفتار چلے آ رہے تھے۔ آج کا دن ہی

آپ کی پریشانیوں کو کم کرنے کا بحکم اللہ آغاز کر رہا ہے، ان لوگوں سے بھی

فائدہ ہو گا جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔ مخالفین بھی آپ کے قریب ہونے

کی کوشش کریں گے اور آپ کو مختلف انداز سے پیغام بھی دیں گے۔

=—–= قارئین =-: کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

14تا20 مارچ 2021ء ، 14تا20 مارچ 2021ء ،14تا20 مارچ 2021ء

Leave a Reply