13 کلوگرام سونا پہننے والے ویت نام کے تاجر

Spread the love

ایک بیرل تیل سے کاروبار شروع کرنے والے ویت نام کے 36 سالہ تاجر ٹران فیوک سوشل میڈیا میں اس لیے مشہور شخصیت بن گئے ہیں کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں 13 کلو سونا پہن کر جاتے ہیں اور ان کے ساتھ 5 محافظ بھی ہوتے ہیں۔ویت نام کے سوشل میڈیا میں یوٹیوب ویڈیوز سامنے آنے کے بعد فیوک کی سونے کی بڑی ہار، بریسلٹ اور انگھوٹھیاں پہنے ہوئے تصاویر عام ہوگئیں اور اب تک لاکھوں افراد شوشل میڈیا میں ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ چکے ہیں۔ویت نامی تاجر نے اعتراف کیا کہ وہ ان زیورات کو پہن کر اب عادی ہوچکے ہیں لیکن یہ ان کے لیے بہت قیمتی ہیں کیونکہ سونے کے باعث ان کی عزت اور قسمت چمک گئی ہے۔فیوک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے موجودہ زیورات میں سونے کی ہار اور اس سے جڑا تمغہ جس میں گھوڑا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 5 کلوگرام ہے، اسی طرح 2 بریسلٹ کا وزن بھی 5 کلوگرام ہے اور انگوٹھیوں کا وزن 500 گرام ہے اس کے علاوہ سونے کا ایک ویسٹ بینڈ بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انہی چیزوں پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ سونے کی ٹوپی اور قمیص کے آرڈر کا بھی منصوبہ بنارہے ہیں جو موجودہ چیزوں کے ساتھ شامل ہوں گی۔فیوک نے اعتراف کیا کہ 13 کلو گرام سونا پہن کر چلنا ان کے لیے مشکل کا م ہے تاہم اگر تھک جاتے تو اتار بھی دیتے لیکن اب وہ اس کے عادی ہوچکے ہیں حالانکہ 5 کلو وزنی ہار ان کے گردن کو جھکا دیتی ہے۔
جےٹی این آن لائن

Leave a Reply