سعودی قوم کے ہوتے مجھے کوئی پریشانی نہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

Spread the love

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فارمولا ای الدرعیہ مقابلے کے موقع پر ایک نوجوان کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ جیسی قوم کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ فارمولا ای الدرعیہ کے مقابلے کے موقع پرجاری کی گئی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان کو شہزادہ سلمان سے بات اور ان سے استفسار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فارمولا ای الدرعیہ مقابلہ گذشتہ روز الریاض میں شروع ہوا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان، امارات کے ولی عہد اور کئی دوسرے سرکردہ رہ نما بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام الیکٹرک کاروں کے دوروزہ مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقابلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے حصہ لیا جبکہ ہزاروں زائرین نیاس میں شرکت کرکے اس کی بھرپور پذیرائی کی۔

Leave a Reply