11سال بعد فیصلہ، ن لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 239 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالروئوف کی بی اے کی

ڈگری کا 11 سال بعد فیصلہ ہوگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے ایم پی اے رانا عبدالروئوف کی

ڈگری جعلی قراردے دی۔ ایم پی اے رانا عبدالروئوف کی ڈگری کیخلاف 2008 کے الیکشن میں

دوسرے نمبر پر آنیوالے سابق ایم پی اے رائواعجاز علی خان کے بیٹے رائو آصف اعجاز نے

یونیورسٹی کو درخواست دی تھی، تقریباً 11 سال بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کی جعلسازی کو

تسلیم کر کے اسے منسوخ کر دیا۔ایم پی اے رانا عبدالروئوف نے 2008 کے الیکشن میں اسی ڈگری پر

الیکشن جیتا، رانا عبدالروئوف 2008، 2013 اور 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم

پی اے منتخب ہوئے ہیں، 2008 اور 2013 میں ن لیگ کی حکومت کے ادوار کی وجہ سے جعلی

ڈگری کا فیصلہ نہیں ہونے دیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply