10 ارب درخت لگانے

ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعظم

Spread the love

10 ارب درخت لگانے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 10 ارب درخت لگانے

کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کاربن کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، حکومت

نے 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران

خان کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے نہایت مفصل

انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنیکیلئے اپنی نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے

آرٹیکل میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے بتایا کہ

گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا جہاں مون سون بارشوں نے

بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ اپنے آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ کراچی میں بارش سے جانی اور

مالی نقصان ہوا اور ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ برطانوی اخبار میں

شائع آرٹیکل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی کانفرنسکاپ 26 کو معاشی معاہدے کیبغیر ناکام

دیکھ رہاہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جائے۔ وزیراعظم نے

اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کا آٹھواں نمبر پر ہے، یہی

وجہ ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران ایک سو باون مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سیبراہ

راست متاثر ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سال دو ہزار سے اب تک ماحولیاتی تبدیلی کے

باعث نو ہزار 989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانوی اخبار میں شائع اپنے مفصل آرٹیکل میں

وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی سطح پر تبدیل آب وہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں ہے، پاکستان

عالمی کاربن کیاخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی معیشت کو سبز،کم

کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کیلئے پرعزم ہیں، میری حکومت کاہدف ہے

کہ 2030تک ساٹھ فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت

نے2023 تک دس ارب درخت لگانیکا منصوبہ بنایا، کاربن جذب کرنیوالے ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات

کی بحالی کا ہمارا ہدف ہے، اس کے علاوہ 2023تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو 15فیصداراضی

رقبے تک بڑھایاجانا شامل ہے، 2023تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو10فیصد سمندری رقبے تک

بڑھایا جانا شامل ہے۔

10 ارب درخت لگانے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply