10سال کے طویل وقفے کے دوران بھی دلبرداشتہ نہیں ہوا، فواد عالم

Spread the love

10سال طویل وقفے

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار

سنچری اسکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ10سال ضائع

ہوئے یہ سب نہیں سوچتا، طویل وقفے کے دوران بھی دلبرداشتہ نہیں ہوا۔تفصیلات

کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر فواد عالم نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے عزت دی اور سنچری اسکور کرگیا، رنز

کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر برتری قائم کرلی، کوشش یہی تھی کہ بورڈ پر رنز

بڑھا سکوں۔فواد عالم نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی پر الزامات نہیں

لگائے، یہ سوچتا تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہی ملنا ہے، کوشش یہی ہے

کارکردگی دکھاتا رہوں چاہے جیسی بھی صورت حال ہو۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے مشکلات درپیش تھیں، ہماری ٹیم کو پارٹنر شپ کی

ضرورت تھی، اظہر علی سے یہی بات ہورہی تھی کہ اچھا کھیلنا ہے۔فواد عالم نے

بتایا کہ یونس خان بطور کوچ بھی کافی سپورٹ کرتے رہتے ہیں، ہماری خامیوں

کو دور کرنے میں یونس خان کا اہم کردار ہے۔

10سال طویل وقفے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply