10سال بعد ملکی برآمدات مسلسل 6ماہ 2ارب ڈالرز سے زائد رہیں،عبد الرزاق دائود

Spread the love

10سال بعد برآمدات

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی

برآمدات 2ارب 34کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں اور فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4فیصد

بڑھیں جب کہ 2011کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

جمعرات کومشیر تجارت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات

13.4فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم

18ارب 66کروڑ 90لاکھ ڈالرز رہا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17ارب 45کروڑ

10لاکھ ڈالرز تھیں۔عبدالرزاق داد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات

میں 12فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39ارب 21کروڑ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال

اسی عرصے میں درآمدات 34ارب 81کروڑ 70لاکھ ڈالرز تھیں ، مارچ 2021میں درآمدات 5ارب

31کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں۔گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34ارب 81کروڑ 70لاکھ ڈالرز

تھیں ، مارچ 2021میں درآمدات 5ارب 31کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں۔ مارچ 2021میں درآمدات 5ارب

31کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں۔

10سال بعد برآمدات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply