kundali jtnonline

یہ ہفتہ کیسا رہیگا، مواقع، احتیاط اور ردِ مشکلات جتن کُنڈلی وظیفہ

Spread the love

یہ ہفتہ کیسا رہیگا

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار آیت الکرسی کا ورد کریں، حسب توفیق صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز پورا ہفتہ سب خیر ہو گی-

=—–= حمل =—–=

یہ ہفتے مالی حوالے سے کچھ مشکلات دکھائی دے رہا ہے، ضرورت سے زیادہ

محنت کرنا ہوگی، بعض افراد روز گار میں تبدیلی کے حوالے سے غور کریں گے

جو لوگ اپنا کام کر رہے ہیں وہ ابھی چند یوم انتظار کر لیں، امید ہے کچھ عرصے

میں ہی اس میں انشاء اللہ بہتری آ جائیگی، خانگی امور سے دور رہنا ہی بہتر ہو گا۔

=—–= ثور =—–=

صحت بد نظری کا شکار ہے اسلئے اپنی نظر اتاریں، صدقہ لازمی دیں، جو لوگ

کسی قسم کی قانونی یا دفتری الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب

ہونگے، بعض افراد کی رُکی رقم واپس ملنے کا امکان ہے۔ موجودہ ذہنی کیفیت

میں بڑا فیصلہ لینے کی گریز کریں، محتاط رہیں کسی بڑی غلطی کا امکان ہے۔

=—–= جوزہ =—–=

آپکا دل دماغ ایک جگہ نہیں، ان حالات میں سوچیں کم اور توکل زیادہ اختیار کریں

خود کو اللہ پاک کی یاد میں لگا دیں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی سارا دن

کرتے رہا کریں، صورتحال آزمائشی سی ہے، انشاء اللہ جلد ہی اس میں سے نکلنے

میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ابھی کوئی بڑا کام نہیں کرنا۔ صدقہ لازمی دیں-

=—–= سرطان =—–=

آپکو اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہے، ان لوگوں سے رابطے کم کرنے ہیں

جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلے بھی دھوکہ دے چکے ہیں یا پھر دے

سکتے ہیں جتنا بھی چاہے اچھا بن جائیں، اپنی فیملی کو صرف اپنے لئے اہم

رکھیں، جذباتی پن ختم کرکے جیسے بھی ممکن ہو واپسی کا راستہ اختیار کریں۔

=—–= اسد =—–=

جو لوگ کسی مسئلے میں گرفتار ہیں، انشاء اللہ وہ اسی ہفتے اس سے نکلنے میں

کامیاب ہونگے۔ اللہ تعالیٰ کوئی غیبی سلسلہ بنا دیں گے، تمام مشکلات حل ہو جائیں

گی۔ مالی ٹینشن بھی ختم ہو گی، آپ کو اولاد کے حوالے سے اپنے فیصلے اپنے

رب پر چھوڑ دینا چاہئیں، وہ خود ہی اچھا سبب پیدا فرما دیں گے۔

=—–= سنبلہ =—–=

وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے، کیونکہ

اللہ تعالیٰ ہے ناں۔ وہ ہمیں نکال دے گا ہر مشکل سے اور آسانیاں دے گا۔ فکر مند

اور مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہے تو صرف اپنا قبلہ

درست کرنے کی جب اپنے معاملات ٹھیک ہوں گے تو بہت کچھ بدل جائے گا۔

=—–= میزان =—–=

نظر تو بڑی سخت ہے، کوئی بڑا دشمن اپنی چالیں چلنے کی کوشش میں لگا ہے،

کامیاب بھی ہو سکتا ہے۔ آپ سورۃ ” بقرہ ” کی تلاوت سات یوم خود کریں یا پھر

اونچی آواز سے سنیں، انشاء اللہ ہر وہ چیز جو نقصان دہ ہے، اس سے نجات ملے

گی، اولاد کے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ کرنا پڑے تو عاجزی کیساتھ کریں۔

=—–= عقرب =—–=

خود کو کسی کے سامنے جسقدر کمزور ثابت کرینگے، وہ اتنا ہی سر پر چڑھے گا

آپکو اندازہ ہی نہیں کس کس بندے کی نظر آپ پر ہے، سب مطلب نکال چکے ہیں،

انہیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔ آپ خود پیچھے ہٹ جائیں سب کچھ اللہ تعالیٰ

پر چھوڑدیں وہ ہی کافی ہے۔ پریشانی ضرور ہے مگر حالات جلد بدلنے والے ہیں۔

=—–= قوس =—–=

دماغ الجھن و مشکلات کا شکار ہے، وہم میں مبتلا رہتے ہیں، آپ سورۃ حشر کی

آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر دم کر لیا کریں، ہو سکے تو راشن کی

صورت صدقہ بھی دیں، ورنہ اس کے بدلے اللہ اکبر 313 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ چند

دن خاموشی سے گزاریں ہر قسم کی لاتعلقی کیساتھ حالات آپ کے سامنے ہونگے۔

=—–= جدی =—–=

وقت کیساتھ ساتھ اب دل بھی بدل رہاہے، وہ چہرہ جو ہمیشہ سے آپکو عزیز تھا،

اعتبار تھا، اسکا انوکھا روپ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اسلئے تیار رہیں۔ اسوقت

تمام کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اس میں فائدہ ہے، اسی طرح

دوسرے مسائل سے بچے رہیں گے۔ وقت مشکل ہے مگر بحکم اللہ ٹل جائیگا۔

=—–= دلو =—–=

کئی کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، جیسے کسی چیز نے آپکو جکڑ رکھ ہو۔ اس

سے خود کو نکالنے کیلئے تیسرے کلمے کا ورد جسقدر ممکن ہو کریں، توبہ کا

دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے، فوری اللہ تعالی کی جانب رجوع کریں، حقوق العباد

کا خاص خیال رکھیں، ان دنوں بعد نماز مغرب گھر پر ہی گزارنا بہتر رہے گا۔

=—–= حوت =—–=

ابھی حالات آپ کیخلاف ہیں،اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں بعض کو تو اپنے گھر

میں ہی شدید مخالفت کا سامنا رہیگا، روزانہ دعا کریں اے اللہ دنیا کی نظروں میں

مجھے عزت و بلند مقام عطا فرما، دعا سنت ہے۔ امید ہے کھوئی ہوئی عزت بحال

ہو گی، حالات آپ کے حق میں ہوں گے اور پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

یہ ہفتہ کیسا رہیگا ، یہ ہفتہ کیسا رہیگا

Leave a Reply