جتن کُنڈلی کی نظر میں آپکے آئندہ 7 روز اور خصوصی وظیفہ

یہ ہفتہ اور آپ کے ستاروں کی چال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

یہ ہفتہ اور آپ

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ اخلاص کا ورد کریں، حسب توفیق روزانہ

صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

ماضی میں جس قدر سخت وقت آپ نے گزارا، آپ کی ہمت ہے کہ اس کو برداشت

کیا ہے، انشاء اللہ اب اس کا ازالہ بھی ہو گا اور انعام بھی ملے گا۔ جو لوگ مالی

طور پر مشکلات کا شکار ہیں، وہ اب نیا سلسلہ بنتا ہوا دیکھیں گے اور جو تبدیلی

چاہتے ہیں، وہ اس کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس کی ہوا اب چل پڑی ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

جن افراد کو اپنے روز گار میں مشکلات درپیش تھیں اور کسی جانب سے کوئی

سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا، اللہ نے چاہا تو ان کو حیران کن انداز سے

معاملات سے نکلنے کی خبر ملے گی اور مالی طور پر اب نیا سلسلہ سامنے آ

جائے گا۔ اب حالات ویسے نہیں ہیں، اب جو ہو گا وہ اچھا ہی ہو گا اور آپ کو

روزانہ کے حساب سے بہتری ملنا شروع ہو جائے گی۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

خاندانی معاملات سے باہر نکلیں، ان میں سے ماسوائے وقت ضائع کرنے کے اور

کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اب صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں اور اس کے لئے خود

کو محنت کے لئے تیار کر لیں، تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ جو

لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ اب مکمل آزاد ہیں،

ان کو چاہئے کہ اس قسم کے وہم سے اب باہر آ جائیں۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ نے ماضی میں بڑے سخت وقت کا سامنا کیا ہے، مالی طور پر بھی مشکلات

اور نقصانات کا سامنا رہا ہے، میرے اللہ نے چاہا تو اب حالات تیزی سے بدلنا

شروع ہو کر آپ کے حق میں ہو گئے ہیں۔ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر اپنے لئے

اچھی خبریں ملیں گی اور ضرورت کے تحت پیسوں کا حصول بھی آسان ہوتا رہے

گا۔ قرض سے بھی نجات ملے گی۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں اور اپنے ہوں یا غیر کوئی بھی آپ پر بھروسہ نہیں کر

رہا، حالانکہ ان میں سے کچھ لوگوں نے مل کر آپ کے خلاف سازشیں تیار کی

تھیں، اب خود کو سچ ثابت کر کے آپ کو جھوٹا کہہ رہے ہیں، آپ کی بات ابھی فی

الحال کوئی نہیں سمجھے گا۔ آپ خاموشی سے چلیں، وقت سب کو آپ کی اہمیت بتا

دے گا۔ آپ کی مکمل توجہ صرف اپنے روزگار پر ہونی چاہئے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

جو کبھی سوچا بھی نہیں تھا اب ایسے حالات سے گزرنا پڑے گا، تبدیلی کی یہ ہوا

آپ کی زندگی میں شاید پہلی بار آئی ہے، آپ کو اب ذہنی طور پر خود کو تیار

رکھنا ہے، کسی بھی وقت یہ آپ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ بہرحال ہو گی اچھی

اور اہم۔ آج سے اولاد کے حوالے سے بھی آپ بہتری کے ایک دور سے گزرنا

شروع ہو گئے ہیں، اب گھر میں بھی کافی کچھ بدلتا محسوس ہو گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ ہر تیسرے دن ضرور دیتے رہا کریں، اپنے گھر میں بھی نحوست

ختم کرنے کے حوالے سے غریبوں کے لئے راشن روٹی وغیرہ کا انتظام کرتے

رہا کریں۔ اولاد کے اوپر بھی بوجھ سا محسوس ہو رہا ہے جو اس سے ٹوٹ جائے

گا، مگر ابھی آپ اس سلسلے میں کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں اور کوشش کریں کہ ابھی

زندگی کے معاملات میں بڑی پیش رفت نہ ہو تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کے لئے اس ہفتے کوئی نہ کوئی ایسی خبر ضرور ہے جو حال کے ساتھ ساتھ

مستقبل کے حوالے سے بھی خوشگوار بہتری و تبدیلی کا اشارہ دے گی۔ نوکری

پیشہ افراد کو بھی اب مشکل سے نکلنے کے قدرتی اسباب ملیں گے۔ بعض کو نئی

جگہ نوکری کی آفر ہو سکتی ہے اور کاروباری حضرات بھی اب بہت عرصے بعد

اپنے کام میں خاطر خواہ بہتری دیکھ سکیں گے، انشاء اللہ۔

=—–= بُرج قوس =—–=

لالچی قسم کے لوگوں سے دور رہیں، ان دنوں اپنے مال کی خاص طور پر حفاظت

کرنی ہے، جو لوگ کافی عرصے سے بیرون ملک روز گار کے لئے جانے کی

تیاری کر رہے تھے وہ اب اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے، ان دنوں

روز گار کا سلسلہ میرے اللہ نے چاہا تو بڑا اچھا ہونے کے چانس ہیں اور قرض

وغیرہ جیسے معاملات سے بھی، انشاء اللہ نجات مل جائے گی۔

=—–= بُرج جدی =—–=

اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، یہ ابھی کچھ عرصہ مزید

چلے گا۔ آپ کو صبر و تحمل سے چلنا ہے۔ اللہ پاک ایسے اسباب پیدا فرما دیں گے

جن سے آپ کو اس میں آسانیاں ملیں گی، اب مالی صورت حال کا امید ہے کوئی نیا

سلسلہ جلد بن جائے گا، آپ کی صحت کا خانہ بھی بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہا

ہے۔ آپ کو اب ہر طرح کی بندش سے نجات ملے گی۔

=—–= بُرج دلو =—–=

پریشان ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، ہو گا تو آپ کی دعا سے اور توبہ سے، ان

دنوں بلاوجہ کی پریشانیوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ یاحی یا قیوم کا ورد جاری

رکھیں اور 1000 مرتبہ اللہ روزانہ پڑھ لیا کریں، اس سے بے حد فائدہ ہو گا۔ جو

لوگ روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اب جلد خوشخبری سن سکیں گے اور

خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات ہو سکے گی۔

=—–= بُرج حوت =—–=

بد نظری کی کفیت معلوم ہوتی ہے، استخارے کی مدد لیں یا پھر اپنی نظر اتاریں

اور سورة القلم کی آخری دو آیات بھی صبح و شام پڑھ کر پھونک لیا کریں۔ جو

لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے، میرے اللہ نے چاہا تو وہ اب بہتری

کی جانب سفر کریں گے، گھر میں بھی تبدیلی وغیرہ کے اشارے موصول ہو رہے

ہیں، ممکن ہے کہ یہ آپ کے لئے اچھی ہو۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

یہ ہفتہ اور آپ

Leave a Reply