Shaikh Muhammad and Imran Khan meeting 129

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر فنڈ کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد، ابوظہبی(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) یو اے ای فنڈ

ولی عہد متحدہ عرب امارات شہزادہ محمد بن زید نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ

ڈالر فنڈ کا اعلان کردیا- متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی جانب سے جاری یہ

فنڈ پاکستان کے چھوٹے کاروباری افراد اور انٹر پرینیورز پر خرچ ہوگا۔ (مزید پڑھیں)

یواے ای کے ولی عہد نے پاکستان اور یو اے ای تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت پر

زور دیتے ہوئے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی

کیا۔ وزیراعظم عمران خا ن اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے

جانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے

اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل

کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے- پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان

پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی

مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہان نے اپنے ایک روزہ

دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر

سینئر حکام اور کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ابوظہبی کے ولی

عہد کے ہمراہ تھا۔ خصوصی جذبہ خیر سگالی کے طور پر وزیراعظم عمران

خان نے نور خان ایئر بیس پر جا کر ولی عہد محمد بن زید کا استقبال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید نے تفصیلی

مذاکرات کیے جن میں دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر خصوصی

توجہ مرتکز کی گئی- یہ مذاکرات وزیراعظم کی جانب سے ولی عہد اور ہمراہ

وفد کے اعزازمیں دیے گئے ظہرانے تک جاری رہے۔ اس دوران وزیراعظم

عمران خان نے ملکی معیشت میں استحکام، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے

مواقع، مفید تجارت اور اہم شراکت دار ملکوں کیساتھ تجارتی سرگرمیوں کو

اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ

کاری کیلئے بڑھتی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ توانائی اور سیاحت

کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے تمام ممکنات پر بھی تفصیلی بات چیت

کی گئی۔

مذاکرات کے دوران سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے شعبے میں قریبی تعاون بھی

زیر غور آیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات

میں مثبت کردارادا کرنیوالے 16 لاکھ پاکستانیوں کی خدمات کو بھی اجاگر کیا جو

یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای

کی قیادت اور عوام کا پاکستان کی اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے عزم اور

خصوصی طور پر امور نوجوانان، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے پر

شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو مقبوضہ

کشمیر میں 150 دن سے زائد جاری بھارتی غیر انسانی لاک ڈاﺅن کے بارے میں

بھی بتایا۔ انہوں نے بھارت کے امتیازی شہریت کے ترمیمی ایکٹ اور نیشنل

رجسٹر آف سیٹیزنز( این آرسی ) کے نفاذ اور ان کے منفی نتائج کے حوالے سے

بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زوردیا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں

بھارتی مظالم ختم کرانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی

برادری جاری لاک ڈاﺅن دیگر پابندیوں، ایل او سی پر کشیدگی پھیلنے سے بچانے

اور اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے

پر امن حل کےلئے بھی اپنا کردارادا کرے۔ مذاکرات میں اسلامی امہ کو درپیش

مسائل کے حل کیلئے او آئی سی کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے ابو ظہبی کے ولی عہد کو افغان امن اور مصالحتی عمل اور

پاکستان کی کوششوں اور مثبت کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے

اس بات پر زوردیا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے

کے مفاد میں ہے جبکہ اس دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور

دیا- پاکستان کے برادر عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ

پاکستان 2020 میں مزید ترقی کرے۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام

اورخطے میں مسائل کے پر امن حل کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کو

بھی اجاگر کیا۔

ولی عہد نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا۔ قبل ازیں متحدہ

عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان ایک روزہ دورے پر پاکستان

پہنچے تو نور خان ائیر بیس پر روایتی لباس میں دو بچوں نے مہمان خصوصی

کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں وزیراعظم کے ہمراہ ولی

عہد شیخ محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، اس دوران عمران خان نے خود گاڑی

چلائی۔ بعدازاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان پاکستان

کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یو اے ای فنڈ

وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ متحدہ عرب امارات

کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد

پولیس کی طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ادھر پاکستان میں قائم

اماراتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے

صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر پاکستان میں 40 منصوبوں پر کام

شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں شروع کیے گئے منصوبوں کی لاگت 73 کروڑ

درہم ہے۔ ان منصوبوں کی رقم ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ سے جاری کی جا رہی ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق خصوصی فنڈ کا قیام ولی عہد کے دورہ پاکستان کے

دوران عمل میں آیا۔ اس فنڈ سے پاکستان کو معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے خصوصی فنڈ پر متحدہ عرب امارات کے

ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

یو اے ای فنڈ

Leave a Reply