US-Open-Tennis-logo

یوایس اوپن 2020ء،25 سال بعد جرمنی سیمی فائنل میں، نوامی اوسکا کی دلچسپ فتح

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) یو ایس اوپن 2020ء

یو ایس اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے کروشیا کے بورنا کورک

کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز سنگلز میں نوامی اوسکا اور جینیفر

بریڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

جرمنی کی ٹینس سٹار لورا نٹالی سیجمونڈ اور روسی جوڑی دار ویرا ایگورینا

زوناریوا امسال دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل

میں پہنچ گئیں جبکہ اینا بلنکوا اور ویرونیکا ایڈوارڈونا پر مشتمل روسی جوڑی

سیمی فائنل میچ میں ہارنے کے بعد باہر ہوگئیں۔

ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور انکے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک رواں سال

کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جبکہ امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو

سالسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہار کر ٹائٹل

کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : سرینا ولیمز، میڈیسن کیز اور صوفیہ کینن کی کامیابیاں جاری
——————————————————————————————

تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن مینز سنگلز ایو نٹ کے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیورو اور کروشیا کے بورنا کورک کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا، پہلا سیٹ بورنا کورک نے جیتا لیکن اس کے بعد الیگزینڈر زیورو نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ الیگزینڈرزیورو1995 میں بورس بیکر کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی ہیں۔

خواتین سنگلز مقابلوں کا احوال

دوسری جانب خواتین سنگلز میں جاپان کی نوامی اوسکا نے امریکی حریف شیلبی روجر کو چھ تین اور چھ چار سے ہرایا اور فائنل فور میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں امریکا کی جینفر بریڈی نے قازقستان کی یولیا پوٹن ٹیسیوا کو ہرا کر پہلی بار گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ان کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ دو رہا۔

خواتین ڈبلز مقابلوں کی تفصیلات

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں جرمنی کی ٹینس سٹار لورا نٹالی سیجمونڈ اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا ایگورینا زوناریوا نے حریف اینا بلنکوا اور ویرونیکا ایڈوارڈونا پر مشتمل روسی جوڑی کے خلاف کامیابی حاصل کر کے میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ لورا نٹالی سیجمونڈ اور ویرا ایگورینا زوناریوا کی فتح کا سکور 5-7، 6-3 اور 7-5 تھا۔

مینز ڈبلزمقابلے، ویسلے کولہوف اور نکولا میکٹک فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن ٹینس کے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور انکے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو سیدھے سیٹس میں 7-6، 7-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ کروشین میٹ پاویک اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز پر مشتمل دوسری فائنلسٹ جوڑی سے ہوگا،

انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور انکے رومانین جوڑی دار ہوریا ٹکایو کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ناﺅمی اوساکا کی 20 منٹ میں امریکی حریف شیبلی راجرز کو دلچسپ شکست

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچز میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی شیلبی راجرز کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی صرف بیس منٹ میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 22 سالہ ناﺅمی اوساکا کا آج جمعرات کو سیمی فائنل میں مقابلہ 28 سیڈ امریکی کھلاڑی جینیفر بریڈی سے ہوگا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یو ایس اوپن 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply