utility store

یوٹیلیٹی سٹور پرمہنگائی کا طوفان ، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

Spread the love

یوٹیلیٹی سٹور مہنگائی طوفان

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں

اضافے کا سلسلہ جاری ہے، یوٹیلیٹی سٹورزشہریوں کیلئے افادیت کی بجائے زحمت بننے لگے،

بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10سے 120روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطا

بق شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کردیا گیا۔ باتھ سوپ 7 روپے مہنگا، شیمپو 10 سے 20، کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی

ٹن پیک مہنگی ہوئی ہیں۔ اسی طرح ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگا ہوا ہے۔

خشک دودھ، بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100، اسٹیشنری آئیٹم 2 روپے سے 11 روپے تک

مہنگی ہوئیں ہیں جبکہ کوکنگ آئل 27 روپے لیٹر تک مہنگا ہوا ہے۔ایک ماہ میں سوئیوں کا پیکٹ 8

روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے، 250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15، کلینر 29

روپے اور جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے

ا فراد کا کہنا ہے حکومت رمضان المبارک میں ریلیف کی بجائے قیمتیں بڑھا کر تکالیف بڑھا رہی

ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔

یوٹیلیٹی سٹور مہنگائی طوفان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply