utility store

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان، گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں کو’’ پر‘‘ لگ گئے

Spread the love

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا، گھی 96 روپے فی

کلو تک مہنگا جبکہ کوکنگ آئل کے نرخوں میں 97 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے

مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، جس کا نو ٹیفکیشن

بھی جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک

فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ کارن

کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر

870 روپے فی لٹر ہوگئی۔ٹی وائٹل کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی، کسٹرڈ، کھیر

سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے، فیس کریم کی 50

گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا

کردیا گیا۔کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی، چلی، گارلک کی قیمتوں میں بھی

اضافہ ہوا ہے جبکہ صابن ، ٹی مکس، کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں ۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply