یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضا فہ کے با وجو د اشیا ء خوردونو ش کی قلت بر قرار

Spread the love

یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز میں قیمتوں میں اضا فہ کے با وجو د اشیا ء خوردونو

ش کی قلت ختم نہ ہو سکی چینی آٹا ، گھی کے بعد دالو ں اور مصا لحہ جا ت کا بھی بحران پیدا ہو

گیااور یہ صرف نا م کے ہی یو ٹیلٹی سٹورز ہی رہ گئے ہیں ۔دوسری جانب سٹورز کارپوریشن نے دال

مسور اور سفید چنا کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق شہر کے کئی

یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کے ریک خالی ہوگئے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دال مسور اور سفید

چنا کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی دالیں بھی نایاب ہو گئیں، حال ہی

میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر کے کئی یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں

دستیاب نہیں ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا 145 روپے، کالے چنے 155، سفید چنے 135، دال ماش

265 اور دال مسور کی قیمت 130 روپے کلو مقرر ہے۔خریداروں کے مطابق اوپن مارکیٹ اور

یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہے،اس کے باوجود دالوں کی سپلائی ممکن نہیں بنائی

جا رہی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا 20 لاکھ 98

ہزار کلو گرام دال مسور اور 11 لاکھ 92 ہزار کلو سفید چنے خریدے جائیں گے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply