utility store

یو ٹیلیٹی سٹورزعوام کوریلیف دینے میں ناکام

Spread the love

یوٹیلیٹی سٹورز ریلیف ناکام

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر بنیا دی اشیا ء کی فراہمی معمو ل پر

آگئی تاہم اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م نہ لا یا جا سکا، چند روز قبل ایک کلو گرام گھی

کے پیکٹ پر 11 روپے کا اضا فہ کیا گیاتھا ،اب یو ٹیلیٹی سٹورز پر 1کلو گھی 230روپے ،آٹا 20 کلو

کا تھیلا 950روپے ،چینی85روپے فی کلو دستیا ب ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر کے یو ٹیلیٹی

سٹورز پر اشیا ء کی فرا ہمی اور خریدا ری معمو ل پر آگئی لیکن ابھی بھی حکو مت کی جانب سے

قیمتوں میں استحکا م نہیں لا یا جا سکا جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں،چند روز قبل گھی کی

قیمتوں میں اچانک اضا فہ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ کے دورا ن شہر بھر کے یو

ٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ء ضروریہ کی فراہمی میں تعطل آگیا تھا ،یو ٹیلیٹی سٹورز پر ایک طر ف تو

مہنگا ئی کا طوفا ن تھمنے کا نا م نہیں لے رہا تھا تو دوسری جانب اشیا ء موجو د نہ تھیں جس کی

وجہ سے صارفین بے حد پر یشا ن تھے ۔ اب چینی کی درآمد سے کسی حد تک چینی کے ایشو پر قا

بو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی دیگر اشیا ء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے با ہر ہیں ۔

یوٹیلیٹی سٹورز ریلیف ناکام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply