یوٹیلٹی سٹورز کھلے رکھنے ،آن لائن سروس متعارف کرانے کافیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بندنہ کرنے کافیصلہ کیاہے، عوام کی سہولت کیلئے اب آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورزکاجال بچھادیا گیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورزبند نہیں کیے جائیں گے، وزیراعظم سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply