’یوم کپور‘ ، مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں کیلئے بند کردیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یوم کپور مسجد ابراہیمی

الخلیل (جے ٹی این آن لائن نیوز)یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ پر فلسطینی تاریخی جامع مسجد

ابراہیمی کو فلسطینی مسلمانوں کے داخلے کیلئے بند کردیا گیا ہے جب کہ یہودی آباد کاروں کو مسجد

میں داخل ہونے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دی جاتی ہے۔

مسجد ابراہیمی کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر اور مسجد کے سدانہ کے سربراہ الشیخ حفظی ابو

سنینہ نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری تعداد مسجد کے اطراف اور پرانے الخلیل شہر میں تعینات

کی گئی ہے۔ پرانے شہرمیں آباد فلسطینیوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جب کہ دوسری

طرف یہودی آباد کاروں کو وہاں پر عید کے جشن میں حصہ لینے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق

مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کی مکمل آزادی اور فول پروف سیکیورٹی حاصل ہے۔ابو سنینہ نے بتایا

کہ صہیونی فوج نے سوموار کی شام کو مسجد ابراہیمی کی تمام گیلریوں، اس کے صحن اور مرکزی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ہال کو سیل کردیا ہے، اس دوران صرف یہودیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے اور مذہبی

رسومات کی ادائی اجازت ہوگی۔انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد ابراہیمی میں نماز کی ادائی

سے روکنے کو صہیونی ریاست کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل

فلسطینیوں کے مذہبی امور میںکھلے عام مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے مسجد ابراہیمی میں

مسلمانوں کے داخلے پرپابندی کو آسمانی مذاہب کی تعلیمات ، مذہبی آزادیوں کے بین الاقوامی حقوق

اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

یوم کپور مسجد ابراہیمی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply