ارض پاک تکبیراورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، لڑاکا طیاروں کی گھن گرج، دفاّعی صلاحیت کی نمائش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش

جذبے سے منایا گیا،دن بھر تقریبات کا سلسلہ رہا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس

اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔توپوں کی

سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد

کے فلک شگاف نعرے لگائے، اسلام آباد میں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کی ۔

جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر

اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے

مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تھے جبکہ آذربائیجان

کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ سلطنت آف عمان کے سرکاری

عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ پریڈ میں

پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور

ہوا باز بھی شریک ہوئے۔ صدرمملکت سمیت مہمانان خصوصی کی آمد کے بعد

قومی ترانہ پڑھا گیا اور تلاوت کلام پاک کی گئی جس کے بعد صدرمملکت عارف

علوی کو مسلح افواج کے دستوں سے سلامی پیش کی جبکہ صدر نے مسلح افواج

کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ائیر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے ایف16 طیاروں

نے فلائی پاسٹ کیا،طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکو مت کا ماحول

گرما دیا۔ ائیر چیف مارشل نے ایف 16 طیارے میں پریڈ گراؤنڈ کے چکر لگائے

اورفضا میں بلند ہوگئے، جے ایف 17، ایف 16، میراج اور ایف 7 پی طیاروں نے

بھی فلائی پاسٹ کیا۔ پاک فوج، رینجرز، بحریہ کے دستوں نے معزز مہمانوں کو

سلامی دی اورالخالد ٹینکوں کے دستے نے بھی مخصوص انداز میں سلامی پیش

کی۔ تقریب میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان

شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں ومیزائلوں

بھی شامل تھے۔ پاکستان کے دفاع کے جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک،

ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم، بغیرپائلٹ اڑنے والے جدید ترین ڈرونز اور براق

سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزر ے ۔ پریڈ ایونیو میں آزاد کشمیر،

گلگت بلتستان، فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھیر ے ۔ تقریب کے

آخر میں گلوکار ساحر علی بگا نے آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان

کیلئے بنایا گیا خصوصی نغمہ گا کرشرکا کا لہو گرمایا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply