Police Officers are Salute at Yadgar Police Shohada at Yome Shohada 4th august .

یوم شہدائے پولیس، ملک گیر تقاریب، فاتحہ خوانی، ورثاء میں گفٹ تقسیم

Spread the love

لاہور،کوئٹہ،اسلام آباد،پشاور،کراچی،مظفرآباد(جے ٹی این آن لائن)یوم شہدائے پولیس

ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت اور انکے

ورثاء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع

پر یاد گار شہد اء سمیت شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی

کی گئی جبکہ ورثا میں تحائف بھی تقسیم کرنے سمیت ان فلاح بہبود کیلئے وفاقی

اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے عزم کا بھی اعادہ

کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا

اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں گزشتہ روز یوم

شہدائے پولیس کا آغاز نماز فجر کے بعد فاتحہ خوانی سے کیا گیا، ملک بھر میں

قائم یادگار شہداء پر سلامی کی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں تمام صوبوں کے آئی

جیز، اعلیٰ پولیس افسران، شہدا کے ورثا نے شرکت کی شہدا کی یاد گاروں پر

پھول چڑھائے گئے،

پڑھیں: نوشہرہ، دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا شہادت اللہ رب العزت کا خاص

اعزاز ہے جسے وہ صرف اپنے منتخب کردہ خوش نصیب لوگوں کو عطا کرتا ہے

جبکہ پولیس کی آبیاری میں شامل ہزاروں شہداء کا لہو اس حقیقت کا عکاس ہے

پولیس کا ہرافسر و جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی

ادائیگی میں رتبہ شہادت پر فائز ہونا اپنے لئے باعث افتخار سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ ،پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 11 زخمی

یوم شہدائے پولیس تجدید عہد کا دن ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال اور عزت

کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر لمحہ تیار

ہےکیونکہ پولیس فورس محض ایک ملازمت کا نام نہیں بلکہ انتہائی مقدس مشن

ہے جسے وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک پوری ایمانداری اور فرض شناسی

کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ عظیم قومیں اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو

کبھی فراموش نہیں کرتیں کیونکہ انہوں نے اپنے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی

پرواہ نہ کرتے ہوئے قوم کی خدمت کے عظیم مشن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ

پیش کیا اور محکمے کی عزت اور وقار کو بھی چار چاند لگائے-

یہ بھی پڑھیں: داتا دربار کے باہر خود کش دھماکہ،5 پولیس اہلکارو ں سمیت 10 شہید

شہدائے پولیس محکمے کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کے لواحقین کی فلاح و بہبود

اور دیکھ بھال محکمہ اور حکومتوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس

سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا

سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومتی وسائل بہتر ہونے پر شہداء کی مراعات میں مزید

اضافہ کیا جائے گا۔ تقاریب میں شہدائے پولیس کے بچوں نے ملی نغموں اور

تقاریر سے شرکا ء کو گرما دیا، جبکہ شہدا کی یاد میں رقت آمیز مناظر بھی

دیکھنے کو ملے، اس موقع پر شہداء کے خاندانوں سے ان کے مسائل سنے گئے،

حل کی یقین دہانیاں کرائی گئیں اور شہداء کے بچوں میں خصوصی گفٹس بھی

تقسیم کئے۔ تقاریب میں شہداء کی فیملیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

سیاسی و عسکری قیادت کے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر خصوصی پیغامات

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ملک کی سیاسی وعسکری قیادت نے اپنے اپنے

خصوصی پیغام میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی جانب سے پیش کی گئی

لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم ملک و قوم کی

سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی مقروض ہے، ہمارے

سکیورٹی ادارے بشمول پولیس دشمن کیخلاف مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ جلد

ان عناصر کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔

یوم شہدا ملک دشمنوں کی نامرادی کے عزم کی تجدید کا دن، صدر، وزیراعظم

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خا ن نے اپنے پیغامات میں کہا

یوم شہدائے پولیس اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہمیں متحد ہوکر تمام داخلی و

بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے کیونکہ یہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی و

استحکام کے مخالف ہیں۔

انسداد دہشتگردی میں پولیس کا کردار مثالی، شہدا کو سلام، جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے

کا ثبوت دیا، فورسز کیساتھ مل کر انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا

کیا اور کر رہی ہے۔ پولیس انتھک محنت کے بعد مضبوط اور پیشہ وارانہ فورس

بن چکی ہے، ان کی خدمات، پولیس شہدا اور انکے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پوری قوم اپنے شہداء پر نازاں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا شہداء نے اپنے لہو سے امن

کی داستان رقم کی، عظیم قربانیوں پر پولیس شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت پیش

کرتی ہے ، شہداء کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل

ہے، پوری قوم کو اپنے شہداء پر ناز ہے۔

قیام امن میں پولیس شہدا کی قربانیاں اپنی مثال آپ، اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے

ہوئے کہا وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں

بھرپور طریقے سے سرانجام دی ہیں۔ ملک میں قائم ہونے والے امن میں پولیس کی

قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں، شہدا کے ورثا کو اپنے پیاروں کی شہادت

کے باعث ملنے والا مقام بھی بے مثال ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت

کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی-

پوری قوم شہدا اور لواحقین کی مقروض و مشکور، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم

شہداء پولیس پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف

جنگ میں مسلح افواج، رینجرز اور پولیس کے شہداء نے عظیم قربانیاں دی ہیں،

شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے پیاروں نے مادر وطن کیلئے

اپنی جانیں قربان کیں۔

شہدا کے ورثا کا عزم وحوصلہ ہی دشمنوں کی شکست، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا افواج پاکستان، انٹیلی جنس اداروں، پولیس اور دیگر

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں دنیا میں

اس بہادری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ شہداء پولیس کے خاندانوں کی بھرپور مدد

کیساتھ ساتھ پولیس کے جو بھی مسائل ہیں پنجاب حکومت ان کو

ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔

شہدا پولیس قوم کے عظیم سپوت انہیں میرا سلام، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پولیس کے شہداء قوم کے عظیم سپوت ہیں، قانون

کی عملداری کو یقینی بنانے میں سندھ پولیس کا کردار بیمثال ہے۔ پنجاب، سندھ،

خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیس شہداء کو سلام

پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔

سکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی

قرضدار ہے، وطن عزیز کی داخلی سلامتی اور قوم کے جان و مال کے تحفظ

کیلئے پولیس شہدا کی قربانیاں احترام اور محبت سے یاد کی جاتی رہیں گی۔ یوم

شہدائے پولیس پر شہدا کے لئے خراج عقیدت اور درجات کی بلندی کی دعاکرتے

ہوئے کہا ہم ان بزرگوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں

جن کے پیارے وطن کی حرمت پر قربان ہوگئے۔ پولیس و دیگر فورسز میں خدمات

انجام دینے والی ہماری بہنیں بھی ہمارا فخر ہیں۔

Leave a Reply