یوم شہدائے پولیس منایا

ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا گیا،تمام شہروں میں تقاریب

Spread the love

یوم شہدائے پولیس منایا

اسلام آباد کراچی ،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر کی پولیس نے گزشتہ روز یوم شہدائے

پولیس منایا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تقاریب کا اہتمام کیا

گیا جن میں شہدا کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی شہدا کی

قبروں پر پھولوں کی چادرین چڑائی گئیں اس سلسلے میں پنجاب میں آئی جی پولیس انعام غنی سی سی

پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پنجاب

پولیس کے شہداءکی قبروں پر حاضری دی جہاں پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی

چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں شہدا کی روح

کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یوم

شہدا پنجاب پولیس موقع پر شہید ہونے والے پولیس افسران کی قبروں پر سلامی پیش کی اس موقع پر

آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بہادر فورس کے کمانڈر ہیں محکمہ پولیس

کے تمام شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ پنجاب پولیس شہداءکے ورثا کے ساتھ شان بشان

کھڑی ہے۔

پاکستانی پولیس کے تمام شہدا کو سلام، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا ئے کشمیرکے موقع پر پاکستانی پولیس

کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے

لئے اپنا کردار ادا کیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ترجمان

پاک فوج نے یوم شہدا پولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا، اور بتایا

کہ آرمی چیف نے یوم شہدا پرپاکستانی پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کیا ہے۔ سربراہ پاک فوج

نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا، اور اپنے فرائض

کی انجام دہی کے دوران یادگار قربانیاں دیں۔

پوری قوم کو شہداءکی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو شہداءکی لازوال قربانیوں پر

فخر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہداءکو خراج تحسین

پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی

قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہداءکی لازوال قربانیوں پر فخر ہے

ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی داخلی سلامتی کے

لاتعداد مسائل سے نمٹنے اور دہشت گردی سے تحفظ کے لئے ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل

فخر کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کے ہزاروں بہادر افسروں اور جوانوں نے مادروطن

اور اس میں بسنے والوں کے تحفظ وسلامتی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے

کہاکہ تمام شہدا کو سلام عقیدت!۔

امن کی خاطرجانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کوسلام، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر

فخرہے،وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر

کردار نبھایا۔ یومِ شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی

خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں

پولیس کا کردار تاریخی رہا، قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پرفخر ہے۔

یوم شہدائے پولیس منایا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply