یوم شہادت امام علی ؑ ، دنیا بھرسمیت پاکستان میں مجالس اور جلوس عزا

یوم شہادت امام علی ؑ ، دنیا بھرسمیت پاکستان میں مجالس اور جلوس عزا

Spread the love

اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن نیوز) یوم شہادت امام علی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر یومِ

علی ؑ کے ماتمی جلوس اور مجالس عزا روایتی انداز میں منعقد کی جاری رہی ہیں،

جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر

عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر اہل تشیع اور اہل بیت

اطہارؑ سے محبت کرنیوالوں نے رمضان الکریم کے 20 ویں دن کے موقع پر اسلام

آباد، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، سکردو، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد سمیت دیگر

چھوٹے بڑے شہروں میں حفاظتی تدابیر اور کرونا سے بچنے کیلئے حکومتی ایس

او پیز پر مکمل پابندی کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا یوم

شہادت منایا۔

=-= پڑھیں : لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر – اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر

آج بھی امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت انتہائی

عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، یوم شہادت کے سلسلے میں ملک بھر کے

تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں دعائیہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب

حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی

عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جبکہ امام بارگاہوں میں کرونا

ایس ا وپیز کے مطابق مجالس عزاء منعقد ہیں، جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت

بیان کررہے ہیں جبکہ عزادار ماتم داری و زنجیر زنی کر کے رسول اللہ اور اہل

بیت اطہار علیہ السلام کو پُرسہ دے رہے ہیں۔

=-= پرنٹ میڈیا میں خصوصی ایڈیشن شائع، الیکٹرانک میڈیا پر پروگرام جاری

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیرت حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور فضائل

اجاگر کیے جا رہے ہیں، ملک بھر کے اخبارات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی

مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز

سے خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں۔

=—= مولا علی کی ولادت خانہ کعبہ، شہادت مسجد کوفہ میں دوران نماز ہوئی

مولائے کائنات حضرت علی ؑ 13 رجب 22 ہجری شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے،

آپؑ کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی، شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ

حضور اکرم کے چچا زاد بھائی اور داماد ہیں، آپؑ کی شادی حضور نبی کریمْ کی

صاحبزادی خاتون دو جہاں اور خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا علیہہ السلام

سے ہوئی، حضرت امام حسن ؑ، حضرت امام حسین ؑ اور حضرت بی بی زینب ؑ آپؑ

کی اولاد میں سے ہیں، آپ ؑ کے والد گرامی کا نام حضرت ابوطالبؑ ہے۔

=—= شیر خدا کا روضہ نجف اشرف میں واقع اور مرجع خلائق

آپ نے مسلمانوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، آپ ؑمسلمانوں کے چوتھے

خلیفہ جبکہ مسلک جعفریہ کے پہلے خلیفہ اور امام ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ

کی 21 رمضان المبارک 40ھ کو شہادت ہوئی، عراق کے شہر نجف اشرف میں آپ

کا روضہ مبارک مرجع خلائق ہے، جہاں ہمہ وقت دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت

مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یوم شہادت امام علی

Leave a Reply