پاکستانی اوورسیز ہم وطن صارفین کیلئے یوفون کم ترین ڈیٹا رومنگ چارججز

پاکستانی اوورسیز ہم وطن صارفین کیلئے یوفون کم ترین ڈیٹا رومنگ چارججز

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) یوفون کم ترین چارججز

پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے اپنے صارفین کیلئے یورپ، افریقہ اور ایشیاء

کے مختلف ممالک کیلئے نئے ڈیٹا رومنگ چارججز متعارف کرائے ہیں۔ اس طرح

یوفون مواصلاتی رابطوں میں آسانی اور سفر کو زیادہ دلچسپ بنانے کیساتھ اپنی

تمام خدمات کیلئے سب سے کم ترین نرخوں پر رومنگ چارجز فراہم کرنیوالا ٹیلی

کام ادارہ بن گیا ہے۔ صارفین دنیا بھر میں کہیں بھی گھوم پھر سکتے ہیں اور گھر

پر بھی باآسانی یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

= یہ بھی پڑھیں: جاز نے لائیو پی ایس ایل دیکھنا ممکن بنا دیا

پوسٹ پیڈ صارفین یوفون کی تمام خدمات کم سے کم 0.19 ڈالر میں ان کمنگ یا

آؤٹ گوئنگ، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خدمات کا

اطلاق البانیہ، آسٹریلیا، چیک ریپبلک، جرمنی، گھانا، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی،

ہا لینڈ ، نیوزی لینڈ، پرتگال، رومانیہ، جنوبی افریقہ، اسپین، ترکی اور برطانیہ کے

لئے ہوگا۔ صارفین رومنگ سروسز کی بحالی سے متعلق مزید معلومات کےلئے

قریب ترین یوفون فرنچائز، سروس سینٹر، پی ٹی سی ایل۔ یوفون جوائنٹ شاپ یا

پھر بین الاقوامی سفر کے موقع پر پاکستان میں یوفون کی کسٹمر ہیلپ لائن 333

اور +92-333-5100038سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ صارفین یوفون کی باضابطہ

ویب سائٹ (www.ufone.com) یا مائی یوفون ایپ سے بھی اس پیکج کے متعلق

مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

= یہ بھی ضرور پڑھیں: پیکیج کے باوجود، موبائل کمپنیوں کا نیا ڈاکہ
——————————————————————————

یوفون نے قبل ازیں طویل فاصلوں پر زائد نرخوں کے باعث لوگوں کی مشکلات

کے پیش نظر متحدہ عرب میں اپنی صارفین کو ترجیح دے کر اپنے پوسٹ پیڈ

صارفین کی سہولت کیلئے ڈیٹا رومنگ بنڈلز متعارف کرائے۔ کم نرخوں کیساتھ

یوفون سب کیلئے رابطوں اور نیٹ ورک کی بہترین خدمات فراہم کرنیوالا ادارہ

بننے کے اپنے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ سال 2001ء میں آغاز کیساتھ یوفون نے

ایک ایسے برانڈ کے طور پر ترقی کی ہے جس نے ٹیلی کام سیکٹر میں صارفین

کیلئے اہم جدت ساز ادارے کے طور پر اپنا مقام خود بنایا ہے جو صارفین کی

ضرورت کے مطابق رابطوں کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اپنی بنیادی اقدار ‘ تم ہی تو

ہو ‘ کیساتھ یوفون اپنے تمام صارفین کو آرام دہ اور باسہولت رابطوں کیلئے بہترین

طریقوں پر عملدرآمد کیلئے یقین رکھتا ہے جس کی بدولت ملک بھر میں بلاتعطل

کنکٹویٹی کے اسکے ہدف میں مزید وسعت آتی ہے۔

= قارئین =-:کاوش پسند آئی ہو گی، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یوفون کم ترین چارججز

Leave a Reply