یوفون نے G4 اسپیکٹرم کی خریداری، خدمات فراہمی کا سنگ میل طے کر لیا

یوفون نے G4 اسپیکٹرم کی خریداری، خدمات فراہمی کا سنگ میل طے کر لیا

Spread the love

کراچی (جے ٹی این ٹیکنالوجی نیوز) یوفون نے G4

پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون نے 4G اسپیکٹرم کی خریداری اور جدید 4G

خدمات کو ملک بھر میں وسعت دینے کے لیے مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی

بی)، الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، بینک آف پنجاب (بی او پی)، نیشنل بینک آف

پاکستان (این بی پی)، اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے مشترکہ کنسورشیم

سے اپنی سب سے بڑی سینڈیکیٹ فنانسنگ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔ اس

حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی سی ایل

اور یوفون کے پریذیڈنٹ و گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے 21 ارب روپے

کی سینڈیکیٹ فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کئے۔

=–= ٹیکنالوجی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس موقع پر ایم سی بی کے پریذیڈنٹ عمران مقبول، ایم سی بی کے کارپوریٹ

فنانس اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ کے گروپ ہیڈ شعیب ممتاز، الائیڈ بینک کے

پریذیڈنٹ ایزد رزاق گل، الائیڈ بینک کے کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ کے

چیف اویس شاہد، ہیڈ انوسٹمنٹ بینکنگ، بینک آف پنجاب عمر خان، نیشنل بینک

کے کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کے ڈیویژنل ہیڈ عابد کچلیو اور

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فاروق احمد

خان بھی موجود تھے۔ یوفون نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )

کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ اسپیکٹرم کی نیلامی کے دوران مسابقتی بولی

کے نتیجے میں 4G اسپیکٹرم کا لائسنس حاصل کیا ہے۔ ٹیلی کام کمپنی کی جانب

سے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی کنکٹویٹی اور خدمات کے بہتر استعمال کے

ساتھ ساتھ 4G اسپیکٹرم میں سرمایہ کاری سے اس کے نیٹ ورک کی گنجائش

میں توسیع اور مستعدی میں مزید بہتری آئے گی۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ و گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے اس

موقع پر بروقت مالی تعاون کرنے پر بینکنگ کنسورشیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا

” اس مالیاتی سہولت سے پاکستان کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی موبائل براڈ بینڈ

خدمات حاصل ہوں گی۔ اس سرمایہ کاری سے ہماری خدمات کا معیار بہتر ہو گا

اور ہمارے صارفین کی ترقی کے لئے سماجی و معاشی مواقع کھلیں گے۔ ملکی

ترقی پاکستان کی بینکنگ اور ٹیلی کام انڈسٹریز کا مشترکہ ہدف ہے اور اس

سلسلے میں ہم مل جل کر لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایم سی بی

کے پریذیڈنٹ، عمران مقبول نے یوفون کو 4G اسپیکٹرم کے حصول پر مبارک

باد پیش کی اور کورونا کے بعد کی صورتحال میں تمام شعبوں میں تیز رفتار

ترقی کے لیے ورچوئل کنکٹویٹی بڑھانے اور پائیدار ترقی کے لئے ٹیکنالوجیکل

جدت اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوفون نئی 4G

صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار مزید وسیع

کرے گا۔

یوفون نے G4 ، یوفون نے G4 ، یوفون نے G4 ، یوفون نے G4

یوفون نے G4 ، یوفون نے G4 ، یوفون نے G4

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply