یوروکپ میں شکست

یوروکپ میں شکست پر برطانیہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 50 افراد گرفتار

Spread the love

یوروکپ میں شکست

لندن(جے ٹی این آن لائن نیوز) یوروکپ کے فائنل میں برطانیہ نے 55 سال بعد ٹورنامنٹ اپنے نام

کرنے کا تاریخی موقع برتری حاصل کرنے کے باوجود پینالٹی شوٹ میں گنوا دیا جس پر ملک بھر

میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو

گرفتار کرلیا گیا۔ مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 21

پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی گول مس کرنے

والے تینوں سیاہ فام کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا کر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔وزیراعظم

بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں فائنل میں شکست کو ’’ دل شکستہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ

کھلاڑیوں نے ہیروز کی طرح مقابلہ کیا اور بہترین کھیل پیش کیا جس پر انہیں سراہا جانا چاہیئے۔اپنی

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے سیاہ فام کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے پر تنقید کرتے

ہوئے کہا کہ اس عمل کو کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیفا سمیت دیگر تنظیموں نے بھی

کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی۔واضح رہے کہ برطانیہ پہلی بار یوروکپ کے

فائنل تک پہنچا تھا اور 1955 میں 55 سال قبل آخری بار ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کی تھی اور فتح

بھی حاصل کی تھی۔

یوروکپ میں شکست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply