Pakistan UAE 87

کرونا وباء، یو اے ای کی طبی امداد موصول، چینی ریڈکراس بھی متحرک

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) یواے ای چینی ریڈکراس

برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کئلئے پاکستان پہنچنے والی امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے
ہم غیر معمولی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، سفیر حماد عبید کا ٹویٹ

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

——————————————————————————
مزید پڑھیں : جی 20 ممالک کا عالمی معیشت کیلئے 5 کھرب ڈالردینے کا اعلان
——————————————————————————

سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستانی بھائیوں کیلئے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی، ہم غیر معمولی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

چینی ریڈ کراس نے بھی پاکستان کیلئے مالی امداد جمع کرنا شروع کر دی

چینی ریڈ کراس بھی پاکستان میں کرونا وباء کے مقابلے کے لیے میدان میں آ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ریڈ کراس نے پاکستان میں فوری ضرورت کی میڈیکل سپلائیز، خریدے جانیوالے میٹرئیل اور مالی امداد جمع کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں چینی ریڈ کراس نے پاکستان کی مدد کیلئے اپنی سوشل فورسز کو فعال کر دیا۔

اپ ڈیٹ رہنے کیلئے : سوشل میڈیا پر فالو کریں

یواے ای چینی ریڈکراس

Leave a Reply