یواے ای ونڈے سیریز، پاکستان کیلئے وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا آخری موقع

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین

الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج اتوار کو

دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا،پاکستان کو وائٹ واش کی خفت

سے بچنے کیلئے میچ جیتنا ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کےخلاف پانچ ونڈے

میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ

اور دوسرے میچوں میں پاکستان کو 8،8 وکٹوں سے مات دی، تیسرے میچ میں

آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو80 رنزجبکہ چوتھے میچ میں 6 رنزسے ہرا

کر5 میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آج

اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں کے

کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مسلسل چار میچ

جیتنے کے بعد سیریز کے آئندہ میچ میں بھی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔ اس

اعتبار سے توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور

آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

Leave a Reply