یواے ای ونڈے سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا میں تیسرا معرکہ آج

Spread the love

ابوظہبی (جے ٹی این آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین

الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت

کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا،آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز

میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا

میچ 29 مارچ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے

اینڈ نائٹ ہیں اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں

گے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچ شارجہ میں کھیلے گئے آج

تیسرا میچ ابوظہبی میں ہوگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ونڈے میچ دبئی میں کھیلا

جائیگا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ،

ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس،

جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن

کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث

سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس،

عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

Leave a Reply