Nadim Baig

ہیپی برتھ ڈے، سینئر اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر ندیم آج 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ہیپی برتھ ڈے ندیم

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار،گلوکار اور پروڈیوسر ندیم 79 برس کے ہو

گئے۔ آپ بھارت کے شہروجئے واڑہ میں 19 جولائی 1941ء کو پیدا ہوئے،

انکا مکمل نام مرزا ندیم بیگ مغل ہے مگر وہ فلم انڈسٹری میں ندیم کے نام سے

مقبول ہوئے۔ انہوں نے کریئر کا آغاز 1967ء میں بننے والی فلم ” چکوری “

سے کیا اور یہاں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ انصاری ہوئیں 64 کی، مومل شیخ نے رکھا 35 ویں برس میں قدم
———————————————————————

انہوں نے اپنے وقت کی تمام مقبول ہیروئنوں کیساتھ اداکاری کی جن میں زیبا،

دیبا ،شمیم آراء، ساعقہ، ممتاز، سنگیتا، کویتا، بابرہ شریف اور شبنم سمیت دیگر

شامل ہیں، مگر ان کی جوڑی شبنم کیساتھ زیادہ پسند کی گئی۔ انہوں نے 200

سے زائد فلموں میں کام کیا اور 15 مرتبہ نگار ایوارڈز اپنے نام کرنے سمیت

دیگر کئی اعزازت حاصل کئے- آپ نے 1967ء میں شادی کی آپ کے دو بیٹے

ہیں، مگر انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا-

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 93 ویں سالگرہ کل منائی گئی

Mehdi Hassan

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 93 ویں سالگرہ کل منائی گئی۔ دنیائے

غزل کے شہنشاہ مہدی حسن 18 جولائی 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان

کے ایک گاﺅں لونا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد اور چچا دھرپد گائیکی کے

ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی۔ خود ان کے بقول

وہ کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔

موسیقی کی تربیت والد استاد عظیم، چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی
—————————————————————–

انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد

اسماعیل خان سے حاصل کی جو کلاسیکل موسیقار تھے۔ 1947ء میں مہدی

حسن اہلخانہ کیساتھ ہجرت کر کے پاکستان چلے آئے اور محنت مزدوری کے

طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا۔

1950ء کی دہائی ان کیلئے مبارک ثابت ہوئی جب ان کا تعارف ریڈیو پاکستان کے

پروڈیوسر سلیم گیلانی سے ہوا۔ اس وقت سے لے کراپنی وفات تک انہوں نے

25 ہزار سے زیادہ فلمی، غیرفلمی گیت اور غزلیں پاکستان میں فنِ گائیکی کی

نذر کی ہیں۔ 60 اور70 کی دہائیوں میں مہدی حسن پاکستان کے معروف ترین

فلمی گائیک بن چکے تھے۔

شاگردوں میں سب سے پہلے پرویز مہدی نے نام پیدا کیا
——————————————————————–

اس کے علاوہ کئی ملی نغمے بھی گائے جو لوگوں مداحوں میں بے حد مقبول

ہوئے، سنتوش کمار، درپن، وحید مراد اور محمد علی سے لے کر ندیم اور شاہد

تک ہر ہیرو نے مہدی حسن کے گائے ہوئے گیتوں پر لب ہلائے۔ سنجیدہ حلقوں

میں ان کی حیثیت ایک غزل گائیک کے طور پر مستحکم رہی۔ اسی حیثیت میں

انہوں نے برِصغیر کے ملکوں کا کئی بار دورہ بھی کیا۔ ان کے شاگردوں میں

سب سے پہلے پرویز مہدی نے نام پیدا کیا اور تمام عمر اپنے استاد کو خراجِ

عقیدت پیش کرتے رہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بعد میں غلام عباس، سلامت علی، آصف جاوید اور طلعت عزیز جیسے ہونہار

شاگردوں نے ان کی طرز گائیکی کو زندہ رکھا۔ استاد مہدی حسن 13 جون

2012ء کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے-

ہیپی برتھ ڈے ندیم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply