پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ، 2میجر شہید،ریسکیوآپریشن جاری

ہیلی کاپٹر سیاچن میں

گلگت (جے ٹی این آن لائن نیوز) سیاہ چن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا،

2فوجی افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کا

ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے دونوں پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجا

ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اور ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور فوج کے

دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔گلگت بلتستان کی صوبائی

حکومت کے مطا بق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے

پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں

شہید میجر عرفان اور میجر زیشان کے خاندانوں سے تعزیت کی اور صدمہ برادشت کرنے کیلئے

صبر عطاء کرنے کی دعا کی ۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بھی

سیاچن میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس اور شہید فوجی افسران کے اہل خانہ سے تعزیت و

گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا سکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان ملک

کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی

ادارے خنجراب تا گوادر اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کر رہے ہیں،پاکستان کو محفوظ بنانے

پر پوری قوم سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چودھری نے

سیاچن میں ہونے والے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہااﷲ تعالیٰ میجرعرفان اورمیجرراجہ

ذیشان جہانزیب شہید کے لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے،مادروطن پرجان قربان کرنیوالے شہدا

کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پردکھ اور

افسوس کااظہار کیااور شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے

اظہار تعزیت کیا اور کہا اﷲ تعالی دونوں شہداء کی قربانی قبول فرمائے،ہماری تمام دْعائیں اور

ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

پاک فوج کے افسران کی شہادت پر تعزیتی ٹویٹ میں سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا

اور لکھاپاک فوج کے دو پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب کی شہادت پر دل

انتہائی غمزدہ ہے۔ وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! لواحقین کیلئے دلی دعائیں۔ یاد رہے

7اپریل 2012کو سیاچن میں برف کا تودا گرنے سے 124فوجی اور 11شہری شہید ہوئے تھے۔

ہیلی کاپٹر سیاچن میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: