امریکی سینیٹر کے جنسی حملے کی ہیلری کی معاون ہما عابدین کی زبانی 0

امریکی سینیٹر کے جنسی حملے کی کہانی ہیلری کی معاون ہما عابدین کی زبانی

Spread the love

نیویارک( بیورو چیف، ارشد چوہدری سے) ہیلری معاون ہما عابدین

Journalist Arshed Chodhary from USA

سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی معاون خصوصی ہما عابدین کی

یاداشتوں پر تہلکہ مچانے والی کتاب ” بوتھ اینڈ اے لائف ان مینی ورلڈز” آئندہ

ہفتے منظر عام پر آنے والی ہے- مصنفہ نے اپنی یاداشتوں پر مبنی اس کتاب میں

الزام عائد کیا ہے کہ ایک امریکی سینٹر نے اس کو جسمانی طور پر ہراساں کیا

اور اس کو رات بسر کرنے کی ترغیب دی، ہما عابدین کہتی ہیں کہ وہ چند دن

بعد کیپیٹل ہل پر سینیٹر سے ٹکرا گئیں اور اس نے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی

دوست ہیں؟۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ہیلری معاون ہما عابدین

اپنی یاداشتوں پر مبنی تہلکہ مچانے والی کتاب میں وہ لکھتی ہیں کہ جنوری

2005ء کو فلوریڈا کے پام بیچ میں منعقدہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میلانیا

کناؤس کے ساتھ ہونے والی تیسری شادی کی تقریب میں ہیلری کلنٹن کیساتھ وہ

بھی شریک تھیں کہ کھانے کے بعد وہ ایک سینٹر کے ساتھ باہر چہل قدمی کرنے

کیلئے نکل پڑیں، چلتے چلتے دونوں سینٹر کی رہائشگاہ کے سامنے رُک گے۔

=-،-= سینٹر نے زبردستی میرے پستانوں پر ہاتھ پھیرنا، چومنا شروع کر دیا

کہتی ہیں اس سینٹر نے انہیں کافی پینے کی دعوت دی کہ باقی باتیں کمرے

میں جا کر کرتے ہیں، وہ اس کے ساتھ کمرے میں چلی گئی کہ کافی پینے کے

دوران اُس سینٹر نے زبردستی اس کے مخصوص اعضاء ( پستانوں) پر ہاتھ

پھیرنا اور اُن کو چومنا شروع کر دیا، جب اس نے اعتراض کیا تو سینٹر نے اس

حرکت پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا، اس

کی درخواست پر یہ راز ہیلری کلنٹن کو نہیں بتایا۔ ہما عابدین کہتی ہیں کہ وہ چند

دن بعد کیپیٹل ہل پر سینیٹر سے ٹکرا گئیں اور اس نے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی

دوست ہیں؟۔

=-،-= ہما عابدین کون ہیں ؟

کتاب کے پبلشر کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں عابدین ایک ایسی امریکی مسلمان

ہونے پر روشنی ڈالیں گی، جس نے اپنی زندگی سعودی عرب، برطانیہ اور

امریکہ میں اپنے پاکستانی اور بھارتی سکالرز والدین کے ساتھ گزاری۔ عابدین

کتاب میں اپنے خاندان، ورثے، شناحت، عقیدے، شادی اور بطور ایک ماں کے

اپنی سنسنی خیز زندگی کی کہانی بیان کریں گی۔ عابدین کا کہنا ہے کہ اس نے

سر فخر سے بلند کر کے اور شرم سے سر جھکا کر چلنے والے، دونوں ہی

طرح کے دن دیکھے ہیں اور اب وہ یہ کہانی دوسروں کو بتانا چاہتی ہیں۔ ان

کی نئی کتاب ” بوتھ اینڈ اے لائف ان مینی ورلڈز” اگلے ہفتے شائع ہو رہی ہے۔

=-،-= ہیلری کلنٹن انہیں اپنی ” دوسری بیٹی” کا درجہ دیتی ہیں

ہیلری معاون ہما عابدین
مسز کلنٹن جو 2016ء کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور صدر اوباما کے

ماتحت وزیر خارجہ تھیں، ہما عابدین پر اپنے سب سے زیادہ بھروسہ مند معاونین

کے طور پر انحصار کرتی تھیں۔ ہیلری کلنٹن نے ایک بار انہیں اپنی ” دوسری

بیٹی” کے طور پر بیان کیا تھا۔ سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی معاون

خصوصی ہما عابدین جو اب 45 سال کی ہیں، انہوں نے 2001ء میں مسز ہیلری

کلنٹن کے لیے بطور انٹرن کام کرنا شروع کیا- ہماعابدین نے اپنے شوہر نیو

یارک کے سابق ڈیموکریٹک کانگریس مین انتھونی وینر کو اپنے جنسی سکینڈلز

پر طلاق دیدی، اس نے کتاب میں اپنے سابق شوہر پر اپنے غصے کی تفصیلات

بھی بیان کی ہیں، جن کا کیریئر جنسی سکینڈلز کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔

ہیلری معاون ہما عابدین ، ہیلری معاون ہما عابدین ، ہیلری معاون ہما عابدین

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply