0

ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات لائینگے

Spread the love

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور شعبہ صحت کو عوام کی امنگوں کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کے عمل کا آغاز کر دیا کیونکہ مریضوں کو ہسپتالوںمےں ہیلتھ کیئر کی بہترین سہولتیں ملنا ان کا حق ہے اورحکومت یہ حق مریضوں کو ہر قیمت پر دے گی اور اس مقصد کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ایوان وزیراعلیٰ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتوں کی فراہمی کےلئے روڈمیپ تیار کر لیا گیا ۔ مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی سہولتیں دینے کیلئے وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے اورہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کےلئے اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مل سکیں۔ اصلاحاتی پروگرام سے ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی بہتری پر دورس نتائج حاصل ہوں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کےلئے ہسپتالوں میںچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے گا اورجدید طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے مختص کردہ خطیر رقم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

Leave a Reply