کرونا وباء، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ورکشاپش آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ 103

اوپن یونیورسٹی نے ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن پروگرام متعارف کردیا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن رپورٹ) ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے صحتمند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئے چار سالہ (بی ایس) ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن پروگرام متعارف کرکے اِن میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں)

ابتدائی طور پر پروگرام اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، پشاور اور کراچی میں پیش کیا گیا ہے ، ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں ریاض

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام صرف اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، پشاور اور کراچی میں پیش کیا گیا ہے۔ داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے، ایف اے/ایف ایس سی (سیکنڈ ڈویژن) داخلے کے لئے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ بی ایس اسلامک سٹڈیز جنرل، قرآن اور تفسیر شریعت حدیث سیرت درسی نظامی مطالعہ پاکستان عربی اور اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس کے داخلے بھی جاری ہیں- فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 53 علاقائی کیمپسسزمیں قائم ‘پراسپکٹس سیل پوائنٹس’ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یاد رہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں معیاری اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے، ناخواندگی کے خاتمے کیلئے جہاں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وہیں عہد حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تعلیمی پروگراموں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی-

ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن

اپنا تبصرہ بھیجیں