ہیری، میگھن کے الزامات درست، بکنگھم پیلس، برطانوی ماہر کی بڑی پیشگوئی

ہیری، میگھن کے الزامات درست، بکنگھم پیلس، برطانوی ماہر کی بڑی پیشگوئی

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ہیری میگھن الزامات درست

بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے لگائے

گئے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جبکہ

برطانوی ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم متوقع طور پر

برطانیہ کا تخت اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو دینے کے بجائے براہ راست شہزادہ

ولیم کے حوالے کردیں گی-

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس مارچ میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف سسیکس نے

معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران برطانوی

شاہی خاندان پر نسل پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ اب چند مہینوں بعد شاہی

محل نے اعتراف کیا کہ شاہی محل کے تمام تر عملے کو برابری کا مقام دینے کے

لیے مزید کام کرنا ہو گا۔ شاہی جوڑے کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد محل نے

2020-2021ء کے اپنے سالانہ مالی ریکارڈ کو جاری کیا تو نسلی اقلیتی ملازمین

کا تناسب اگلے سال تک 10 فیصد تک بڑھانے کے ہدف کیساتھ 8.5 فیصد رہا۔

محل کے ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ تعداد عوامی کردی گئی ہے تاکہ کسی سے کچھ

چھپا نہ رہے اور محل کے دروازوں کے پیچھے ہونیوالی پیشرفت کیلئے شاہی

خاندان جوابدہ ہو۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی کوششوں کے باوجود وہاں نہیں

ہیں جہاں ہم ہونا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں ہے کہ اس عرصے کے دوران برابری اور

شمولیت کے اقدامات میں پیشرفت نہیں کی جارہی ہے، بس بات اتنی ہے کہ وہ

نتائج برآمد نہیں ہوئے جو ہم چاہتے ہیں۔

=-.-= اگلے سالوں میں شاہی خاندان میں بڑی تبدیلیاں متوقع، روکسین فورنول

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم متوقع طور پر برطانیہ کا تخت اپنے بیٹے شہزادہ

چارلس کو دینے کے بجائے براہ راست شہزادہ ولیم کے حوالے کردیں گی۔ غیر

ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہر نفسیات روکسین فورنول نے دعویٰ

کیا کہ کرونا وباء کے آنے کی وجہ سے اگلے چند سالوں میں شاہی خاندان میں کئی

تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ انہوں نے خاص طور پر برطانوی شاہی تخت کے

حوالے سے پیشگوئی کی کہ متوقع طور پر ملکہ برطانیہ شاہی تخت اپنے پوتے

شہزادہ ولیم کو دیں گی جبکہ ملکہ کے بعد برطانوی تخت کے اصل حقدار شہزادہ

چارلس ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے کہا کہ وہ شہزادہ چارلس کو بادشاہ بنتے نہیں دیکھ رہیں، انہیں لگتا ہے

کہ شاہی تخت اب شہزادہ ولیم کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ یہ

کیسے ممکن ہو گا لیکن انہوں نے شہزادہ ولیم کو قیادت کرنے کیلئے آگے بڑھتے

دیکھا ہے۔ روکسین فورنول نے ولیم کے بارے میں کہا کہ انہیں یہ نہیں پتہ کہ یہ

ولیم کا اپنا انتخاب ہے یا کسی اور کا ہے لیکن وہ انہیں تخت سنبھالتے دیکھ رہی

ہیں۔

ہیری میگھن الزامات درست

Leave a Reply