ہیری دادا کی آخری رسومات کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، خصوصی استثنیٰ سے انکار

ہیری دادا کی آخری رسومات کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، خصوصی استثنیٰ سے انکار

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) ہیری خصوصی استثنیٰ انکار

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے دادا کی آخری رسومات

میں شرکت لے لیے برطانیہ واپسی پر خصوصی سفارتی استثنی حاصل کرنے سے

انکار کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہی مبصرین کا کہنا تھا کہ ہیری

کے برطانیہ واپس پہنچنے سے پہلے ہی انہیں اس بات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ

کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انہیں خود کو قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ شاہی

مبصر کرس شپ نے کہا کہ انکا خیال تھا کہ ہیری اپنے دادا کی آخری رسومات

میں شرکت کرنے کے لیے خصوصی سفارتی استثنی حاصل کرینگے لیکن شہزادہ

ہیری نے ایسا نہیں کیا۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈیوک آف سسیکس کے خصوصی سفارتی استثنی حاصل نہ کرنے کے بارے میں

شاہی مبصر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہیری نے اپنے آس پاس ہونے والی قیاس

آرائیوں کی وجہ سے سفارتی استثنی حاصل کرنے سے انکار کیا کیونکہ لوگ انہیں

کوئی خصوصی رعایت حاصل کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ شاہی مبصر کرس شپ

نے ہیری کے قرنطینہ دورانیے کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ

اگر آپ اپنے دو ٹیسٹ کرواتے ہیں، ایک قرنطینہ کے آغاز میں اور دوسرا قرنطینہ

کے پانچویں دن اور اگر آپ کے دونوں ہی ٹیسٹ منفی آتے ہیں تو آپ قرنطینہ ختم

کر سکتے ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

شاہی مبصر نے مزید کہا کہ لہذا ہیری کو ان ایس او پیز پر اچھی طرح سے عمل

کرنا چاہیے تا کہ وہ ہفتے کے روز آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔ شہزادہ

ہیری کی اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات سے قبل برطانیہ پہنچنے کی

تصاویر بھی میڈیا پر آگئی ہیں۔ ڈیوک آف سسیکس کی جانب سے بکنگھم پیلس کے

شہزادہ فلپ کی موت کے اعلان کے بعد ہی امریکا سے برطانیہ پہنچنے کے لیے

اپنے سفر کا آغاز کر دیا تھا۔

ہیری خصوصی استثنیٰ انکار

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply