Prince-Harry-Meghan-Markle

ہیری کیلئے برطانیہ کا سفر مشکل رہا، میگھن مارکل کا انکشاف

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ہیری برطانیہ سفر

برطانیوی شاہی خاندان فرد ہونے کی حیثیت سے دستبردار ہونے والی سابق

امریکن ماڈل و اداکارہ میگھن مارکل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر شہزادہ ہیری کے

لیے برطانیہ کا سفر مشکل رہا۔

=-= دنیا بھر سے ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ

ہیری کے لیے برطانیہ کا سفر مشکل رہا کیونکہ وہ میگھن مارکل اور بیٹے آرچی

کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ میگھن نے بتایا کہ انہوں نے ہر روز ہیری کو

یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ہیری فکر مند ہوں۔ ایک

غیر ملکی ذرائع نے انکشاف کیا کہ میگھن مارکل اور بیٹا آرچی ملکہ برطانیہ سے

رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق میگھن مارکل نے دادا کی آخری رسومات سے

پہلے ہیری کے ساتھ بات کی تھی اور رواں ہفتے کے آغاز میں میگھن اور بیٹے

آرچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے ساتھ بھی بات کی تھی۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

خیال رہے کہ شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات میں شرکت

کے لیے تقریبا ایک ہفتہ برطانیہ میں گزارنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ

میگھن مارکل اور ان کے بیٹے آرچی کے پاس واپس گئے ہیں۔ واضح رہے پرنس

ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کچھ عرصہ قبل برطانوی شاہی خاندان سے

ناطہ توڑ کر امریکہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں میگھن کے مستقبل میں میدان

سیاست میں آنے کی خبریں میڈیا پر آ چکی ہیں جبکہ شہزادہ ہیری گذر بسر کیلئے

ایک پرائیویٹ فرم میں نوکری کررہے ہیں

ہیری برطانیہ سفر

Leave a Reply