ہوٹل،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے قانون تیار

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سر براہی میں ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں میں اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے کے معاملے پر اجلاس ہوا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن 2019ء کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اجلاس میں ہائی کورٹ کی طرف متعین کردہ کمیشن کے وکلاء اور درخواست دہندہ کے علاوہ ہوٹل انڈسٹری کے راہنمائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرجی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے قانون سازی حتمی مراحل میں داخل ہے۔قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو سیکرٹری فوڈ کے دفتر میں فائنل میٹنگ ہو گی۔

معزز عدالت کی طرف سے دیے گئے وقت میں قانون سازی مکمل کر لی جائے گی۔ قانون کے مندرجات اور اس کے تحت اضافی کھانے کے بہترین استعمال کے حوالے سے جلد میڈیا بریفنگ بھی رکھی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا اضافی کھانے کو استعمال میں لانے کا بہترین طریقہ کار اور مصرف سامنے لائیں گے۔

Leave a Reply