ہولی تہوار، روشنی کی اندھیرے،اچھائی کی بدی پر فتح کے دن کی یاد

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے

رنگوں کا تہوار ہولی اپنے روایتی انداز میں منایا، یہ تہوار روشنی کی اندھیرے

اور اچھائی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے، موسم بہار کی آمد پر اس تہوار سے

ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے۔ گزشتہ روزوطن عزیز سمیت دنیا بھر

میں بسنے والی ہندو برادری نے رنگوں کا تہوار ہولی اپنے روایتی اندازمیں منایا

تاہم پاکستان ہندو کونسل نے ہولی تہوار یومِ پاکستان سے منسوب کرنے کا فیصلہ

کیا اوراس تہوار کے موقع پربھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی

قرارداد منظور کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ

اظہار یکجہتی،بانی پاکستان قائداعظم اور تحریک پاکستان کے اکابرین کو خراج

تحسین پیش کیا . رواں برس ہندو قمری کیلنڈر کے مطابق ہولی کا تہوار20مارچ

کو منایا گیا۔

قارئین کرام وطن عزیز میں ہماری ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار “ہولی” کیسے
منایا اس کی تصویری جھلکیاں ذیل میں ملاحظہ فرمائیں

Leave a Reply